راولپنڈی میں ٣٤۳ نئے پرایئوٹ سکولز کھولنے کی اجازت

راولپنڈی :   ڈسٹرکٹ ایجوکیشن رجسٹریشن کمیٹی  نے ضلع بھر میں ٣٤٣ نئے پرائیویٹ سکولز کھولنے کی اجازت دے دی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان تمام سکولز کے لئے نئی رجسٹریشن کی منظوری بھی دے دی ۔ذرائع کے مطابق ٢٤٣ نئے سکولز ،جبکے ١٠٠ موجودہ سکولز کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع  کا فیصلہ کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ فیصلہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت چیف ایگزیکٹو کاشف اعظم نے کی۔دیگر شرکاء میں تعلیمی افسران اور کمیٹی ممبران شامل تھے۔

کمیٹی نے اسکول بلڈنگز کو جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ اور جعلی بلڈنگ پلان منظوری سرٹیفکیٹ دینے والی کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی بھی منظوری دی۔جعلی سرٹیفکیٹس کی اجراءکے بارے میں شکایت ایک سرکاری افسر نے دی ، جس کے مطابق جب اہلکار کسی بلڈنگ کی کنڈیشن جانچنے کے لئے جاتے ہیں تو وہ تکنیکی لحاظ سے انفٹ ہوتی ہےحا لا نکہ اسکول مالکان کے پاس فٹنسس سرٹیفکیٹ موجود ہوتا ہے۔

ممبر کمیٹی ابرار خان نے اجلاس کو بتایا کہ اسکول رجسٹریشن پراسیس کو آسان ترین بنانا چاہیے تا کہ نہ صرف تعلیمی حرج کو روکا جا سکے بلکہ ابھرتے روزگار کے  مواقعوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top