نجی شعبے نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران کمرشل بینکوں سے 7.6 کھرب روپے قرض لیا

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران نجی شعبے نے کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 7.6 کھرب روپے قرض لیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی 2021ء سے جنوری 2022ء کے دوران نجی شعبے کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران نجی شعبے کے قرضے 767 ارب روپے رہے جو گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 117 فیصد زائد تھے۔

جولائی سے جنوری 2022ء کے دوران زرعی شعبے کے قرضے 740 ارب روپے رہے جبکہ گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں زرعی قرضے 716 ارب روپے تھے۔ سات ماہ میں مینوفیکچرنگ شعبے کے قرضے 632 ارب روپے رہے جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں صرف 83 ارب روپے تھے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبے میں صرف ٹیکسٹائل کے قرضے 311 ارب روپے رہے جبکہ گذشتہ مالی سال انہی 7 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے قرضے 37 ارب 70 کروڑ روپے تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top