راولپنڈی رنگ روڈ کے نظر ثانی شدہ منصوبے کے لیے اراضی کے حصول کی منظوری

راولپنڈی: پنجاب پلاننگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے رنگ روڈ کے نظرثانی شدہ منصوبے کے لیے اراضی کے حصول کے علاوہ منصوبے کی ابتدائی لاگت 6.7 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

منصوبے کے اعلان پر صوبائی حکومت نے رنگ روڈ کی تعمیر کے لیے 38 کروڑ روپے مالیت کی اراضی کی خریداری کی تھی تاہم بعد ازاں اس منصوبے پر عارضی طور پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔

راولپنڈٰی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق صوبائی حکومت نے مقامی انتظامیہ کو رنگ روڈ کے نئے روٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اراضی کی خریداری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کا مجوزہ 38.3 کلومیٹر طویل نیا روٹ روات کے قریب بانتھ سے شروع ہو کر موٹروے کے قریب ٹھلیاں پر اختتام پذیر ہو گا۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز راولپنڈٰی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں تمام پٹواریوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں پٹواریوں سے آر ڈی اے کے زیر انتظام دستیاب اراضی کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق مذکورہ منصوبے کے لیے فنڈز صوبائی حکومت فراہم کرے گی جبکہ اس منصوبے کو صوبائی ترقیاتی بجٹ کے تحت مختص رقم سے تعمیر کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top