پنجاب حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے 35 ہزار اپارٹمنٹس کا اعلان کردیا

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ پنجاب حکومت جلد نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کرنے جا رہی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُنہوں نے کہا کہ یہ اپارٹمنٹس آسان اقساط پلان کے تحت عوام کو میسر ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اِن اپارٹمنٹس کی تعمیر لاہور میں کی جائے گی۔

ٹویٹر پر شیئر کیے گئے تصاویر کے مطابق یہ اپارٹمنٹس لاہور ایئرپورٹ سے 15 منٹ کی مسافت پر واقع ہوں گے اور لاہور موٹروے ایم ٹو سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوں گے۔

ان کو لاہور رنگ روڈ سے بھی جوڑا جائے گا اور یہاں فیروز پور اور ڈیفنس روڈ سے با آسانی پہنچا جا سکے گا۔

ان اپارٹمنٹس کو گرین ہاؤسنگ یونٹس کا نام دیا گیا ہے۔

ہاؤسنگ منسٹر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ان پلاٹس کا سنگِ بنیاد وزیرِ اعظم عمران خان 25 دسمبر کو اپنے لاہور وزٹ پر رکھیں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے بینکس ہاؤسنگ فنانس کے لیے تیار نہیں تھے تاہم اب اسٹیٹ بینک نے اُنھیں اپنے پورٹ فولیو کا 5 فیصد ہاؤسنگ سیکٹر کو دینے کا پابند کیا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top