سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے سے پنجاب حکومت کو 1500 ارب روپے کی آمدن متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور منصوبے سے پنجاب حکومت کو مستقبل قریب میں 1500 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ صوباءی حکومت صرف پانچ پلاٹس کی نیلامی سے اب تک ساڑھے 21 ارب روپے کی آمدن حاصل کر چکی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان خیالات کا اظہارانہوں نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور منصوبہ بغیر کسی قرضہ کے شروع کیا جا رہا ہے اور اس منصوبے سے 2 لاکھ 50 ہزار لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیداہوں گے جبکہ وہاں بلند ترین عمارتوں سے متعلق پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے پر عملی کام شروع ہو چکا ہے۔ یہ منصوبہ 1600 ایکڑپر لاہور کی پرائم لینڈ کٹر پر مشتمل ہے اور اس منصوبے کے تحت پانچ پلاٹوں کی نیلامی کے عمل میں ترکی کی سب سے بڑی کمپنی بگ ارٹر سمیت 5 کمپنیوں نے کامیابی حاصل کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top