لاہور: وزیرِ خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کا کہنا ہے کہ رواں معاشی سال کے پہلے 6 ماہ میں پنجاب کے ریوینیو کلیکشن میں 9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
وہ بدھ کے روز کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے کہ جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس شرح میں کمی کے باوجود پنجاب کے سروسز سیلز ٹیکس میں 45 اضافہ ہوا جب کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کی وصولی میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ رواں معاشی سال میں 63 فیصد وصولی پراپرٹی، فارم ہاؤسز اور لگژری ہاؤسز سے ہوئی۔
اُنہوں نے ریوینیو کے محکمے کی تعریف کی اور ساتھ ہی ایکسائز اور ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو یہ احکامات بھی جاری کیے کہ وہ نمبر پلیٹس اور وہیکل ریجسٹریشن کی شرح میں اضافے کو یقینی بنائیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔