حکومت پنجاب کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنےکا فیصلہ

illegal housing societies

اسلام آباد:غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور تجاوزات کے خلاف بے شمار عدالتی فیصلوں کے پس منظر میں حکومت پنجاب نے ایسی تمام سکیموں کے لیے ایک دفعہ ریگولرائزیشن پالیسی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو پنجاب کےایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قاسم نواز چوہان نےسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ ایجنڈا زیر بحث ہے جس کی وجہ سے ابھی تک اس سلسلے میں قانون سازی نہیں کی جاسکی لیکن اس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شیخ عظمت سعید کر رہے تھے۔
ملک میں رئیل اسٹیٹ کے حوالے تباہ حال قانون سازی کی وجہ سے ایسی کچی آبادیاں بس چکی ہیں جن سے نہ اُن کے رہائشیوں کو فائدہ ہے نہ ہی ملکی معیشت کو۔جامع قانون سازی کی خرابی کی وجہ سے قبضہ مافیا، فراڈ اور دیگر جرائم بھی جنم لے رہے ہیں۔
مجوزہ قانون کے مطابق رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کسی بھی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور اس میں کم سرمایہ کاری سے ملکی مجموعی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوتےہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top