راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے مالی سال کے اختتام سے پہلے 80٪ پراپرٹی ٹیکس وصول کر لیا

راولپنڈی: راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے مالی سال کے اختتام سے پہلے 80٪ پراپرٹی ٹیکس وصول کر لیا ہے۔ اس عمل کے دوران 10 دکانیں گرائیں گئی جن کے ذمہ مجموعی طور پر تقریباً20 لاکھ کی رقم واجب الادا تھی اور بار ہا نوٹسز کے باوجود انہوں نے رقم کی ادائیگی نہیں کی ۔ اس سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ نے 25 جون تک پراپرٹی ٹیکس  جمع کروانے کی صورت میں پراپرٹی ٹیکس میں 10 فیصد رعایت دی گئی ہے۔تاہم اس دوران ایکشن جاری رہے گا۔ مزید ازاں ، راولپنڈی کنٹونمنٹ  بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر سبطین رضانے فیلڈ سٹاف  کو ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا اس سلسلے میں رازانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائی جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ۔سی۔بی نے 675 ملین کا ٹارگٹ رکھا تھا جس میں سے 540 ملین وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ مالی سال کے اختتام میں ابھی 19 دن باقی ہیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top