ریل کاپ سری نگر ہائی وے اور ڈبل بیرل انڈر پاس کی تعمیر کرے گا

اسلام آباد: ریلوے کنسٹرکشنز پاکستان لمیٹڈ (ریل کاپ) کو سرینا ہوٹل کے قریب ڈبل بیرل انڈر پاس کی تعمیر اور سری نگر ہائی وے کے ایک حصے کی چوڑائی کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے صرف حکومتی ذیلی تعمیراتی فرمز سے طلب کی گئی بولیوں کے جواب میں، ریل کاپ اور نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے بولی میں حصہ لیا۔ ریل کاپ کی جانب سے جمع کرائی گئی 2.1 بلین روپے کی بولی NLC کی جانب سے جمع کرائی گئی تین ارب روپے سے زائد کی بولی کے مقابلے میں کم ترین تھی۔ لہذا، ریل کاپ کو مذکورہ پراجیکٹ سے نوازا جا رہا ہے۔

سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نورالامین مینگل کی زیر نگرانی پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جاری منصوبوں کے علاوہ مذکورہ بالا منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لہٰذا سی ڈی اے کے انجینئرنگ ونگ نے اجلاس کو بتایا کہ ریل کاپ سب سے کم بولی دینے والا رہا۔ اور بولی کی جانچ کے عمل کے بعد اس کمپنی کو ورک آرڈر جاری کیے جائیں گے۔

تاہم اس منصوبے کے تحت ٹھیکیدار تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل انڈر پاس کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے گا۔ اس کے علاوہ سیونتھ ایونیو انٹر چینج سے سرینا چوک تک موجودہ سری نگر ہائی وے کو بھی دو اضافی لین کے ساتھ چوڑا کیا جائے گا۔ مزید برآں، مذکورہ جنکشن سے مری روڈ تک اس ہائی وے کے آخری حصے کی بھی مرمت کی جائے گی۔ ایک بار شروع ہونے کے بعد، منصوبے کا ڈیزائن اور تعمیراتی کام چھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت سرینا چوک کے جنکشن پر طویل ٹریفک سگنل کا انتظار ٹریفک روانی میں خلل کا باعث بنتا ہے۔ جس سے گاڑی چلانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رش کے اوقات میں ٹریفک جام رہتا ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق یہ پراجیکٹ مکمل ہونے پر اس جنکشن پر ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اور سری نگر ہائی وے سگنل فری ہو جائے گا

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top