راولپنڈی: غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے اشتہارت سے متعلق مراسلہ جاری

راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میٹرو پولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ نے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق شہر اور چھاؤنی میں غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تشہیر سے متعلق آر ڈی اے کے میٹرو پولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ نے مختلف اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔   مراسلہ کنٹونمنٹ بورڈ اور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے سربراہان کو لکھا گیا ہے۔ نیز ضلع کونسل راولپنڈی سمیت تحصیل میونسپل کارپوریشن کے سربراہان کو بھی مراسلہ لکھا گیا۔

علاوہ ازیں، مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ آپ کے زیرِ انتظام علاقوں میں نجی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز تشہیر کررہی ہیں۔ تاہم کسی بھی تشہیری اجازت سے قبل آرڈی اے کے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے سوسائٹی کا سٹیٹس معلوم کیا جائے۔ این او سی کے بغیر کوئی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی تشہیر نہیں کرسکتی۔

مراسلے کے مطابق غیر قانونی طور پر کی گئی تشہیر آر ڈی اے کے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top