آر ڈی اے ،غیر قانونی رہائشی اسکیموں کے خلاف آپریشن  کے لیے تیار

راولپنڈی : راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ایسی تمام رہائشی اسکیموں کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری کر لی ہے جن کے مالکان نےشہر کی بلدیہ سے این او سی نہیں لیے اور پلاٹ بیچنا شروع کردیے تھے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آر ڈی اے کے مطابق راولپنڈی کی حدود میں آباد ایسی ہاوسنگ سوسائٹیز کی ایک لسٹ بنائی  ہے جنہوں نے این او سی حاصل کیے بغیر زمین فروخت کرنا شروع  کر دی ہیں ۔ایسی تمام سوسائٹیز کو پہلے پیر کے روز تک نو ٹسز بھیجے جائیں گے اور اس کے ایک ہفتے بعد ان کے سائٹ آفسز مسمار کیے جائیں گے پھر ایسے تمام ڈویلپرز اور مالکان کے خلاف کیسز رجسٹر کروائے جائیں گے۔

آر ڈی اے چئیرمین کے مطابق شہریوں نے ایسی پانچ اسکیموں کے خلاف شکایات درج کروائی ہیں جنہوں نے  این او سی کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں لیکن این او سی جاری ہونے سے قبل ہی پلاٹ فروخت کرنا شروع کردیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان ہاوسنگ سوسائٹیز نے لے آؤٹ  پلان جمع کروائے ہیں جو لینڈ ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کو جانچ کے لیے بھجوادیے گئے ہیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top