آر ڈی اے کا شہری جنگلات کے قیام کا اعلان

راولپنڈی: جنگلی حیات کے تحفظ اور شہر کے سبز احاطے کو بڑھانے کے لیے راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے شہری جنگلات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس پراجیکٹ کے تحت پوٹوہار ریجن کے متعدد پھلوں کے ریکارڈ تعداد میں درخت لگائے جائیں گے کہ جن میں امرود، آملہ، بلیک بیری اور خوبانی کے پودے شامل ہیں۔

یہ منصوبہ مری روڈ کے ساتھ ملحقہ ریالٹو پارک کے تین ایکڑ زمین پر شروع کیا جائے گا۔

یوں شہر کے داخلی راستے پر ایک گھنا شہری جنگل قائم کیا جائے گا جس کی باضابطہ منظوری لے لی گئی ہے اور اس پر کام اگلے ہفتے سے شروع ہوجائےگا۔

راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئر پرسن طارق مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ کافی عرصے سے پائپ لائن میں تھا اور اب اسے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگلے دس روز میں پودے لگنا شروع ہوجائیں گے اور وہ خود اس کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔ بقول اُن کے یہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔

لگائے جانے والے درخت دو سال میں پھلدار ہوجائیں گے اور ان کی لمبائی 8 فٹ کے درمیان ہوگی۔ یہ جنگلی پرندوں، مکھیوں اور متعدد تتلیوں کی افزائش کے لیے بہترین ماحول فراہم کریں گے۔

جنگل میں فٹ پاتھ، واکنگ ٹریک، بینچ شامل ہوں گے تاکہ لوگ آرام اور ورزش کی غرض سے اس جگہ کو استعمال کر سکیں۔ پارک میں لائٹس اور سرکٹ کیمرے بھی لگائے جائیں گے تاکہ مکمل نگرانی کی جا سکے۔

چیرمین آر ڈی اے نے کہا کہ اس منصوبے پر آنے والے اخراجات اپنی مدد آپ کے تحت پورے ہوں گے۔

اربن فوریسٹنگ راولپنڈی میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس سے آلودگی میں کمی آئے گی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول ملےگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top