قانون کرایہ داری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کر لیا گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے نیا منصفانہ قانون کرایہ داری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

قانون کرایہ داری اسلام آباد رینٹ رسٹریکشنز (ترمیمی) بل 2020 کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد اسلام آباد میں قانون کرایہ داری مالک جائیداد اور کرایہ دار کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔

نئے قانون کے مطابق جائیداد کو کرایہ پر لینے کی ہر ڈیل کا قانونی مسودہ رینٹ کنٹرولر کے پاس رجسٹر کیا جائے گا۔ جبکہ پیشگی ادائیگی صرف کراس چیک کے ذریعے ممکن ہو سکے گی۔

نئے ترمیمی قانون کے مطابق کرایہ میں سالانہ 10 فیصد اضافہ خود بخود ہو جائے گا۔ کسی بھی قسم کے تنازعہ کی صورت میں ثالثی کونسل تصفدیہ کرے گی جبکہ کونسل میں مالک اور کرایہ دار کے نمائندے کو ممبر بنایا جائے گا اور ثالثٰ کونسل کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ منصفانہ قانون کرایہ داری اسلام آباد کے تاجروں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کر دیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top