وادی کاغان میں سیلاب سے متاثرہ پُل کی مرمت کا آغاز

مانسہرہ: کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے ندی کے پل کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ پل ناران کے مشہور سیاحتی مقام اور خوبصورت سیف الملوک جھیل کے درمیان ایک اہم رابطے کا کام کرتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق مرمت کے عمل کے ایک حصے کے طور پر، پل کی تعمیر نو کی سہولت کے لیے پانی کے راستے کا رخ موڑا جا رہا ہے۔کے ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد شہزاد خان نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ندی کا رخ موڑنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر پل کی تعمیر نو کو مکمل کرنا ہے۔

 

مزید یہ کہ یہ ندی سیف الملوک جھیل کے برفیلے پانی سے نکلتی ہے۔ اور دریائے کنہار میں شامل ہونے سے پہلے وادی کاغان میں ناران کے قصبے سے گزرتی ہے۔

اس کے علاوہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، پل کی طرف جانے والی سڑک کو بھاری ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اور فی الحال صرف چھوٹی گاڑیوں اور جیپوں کو ہی سیاحوں کو خوبصورت سیف الملوک جھیل تک لے جانے کی اجازت ہے۔

نیز پل کے قریب گاڑیوں کے بہاؤ کو منظم کرنے کے لیے ٹریفک وارڈنز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top