پشاور: ریپڈ بس منصوبے کے لیے سٹاپوں کو چالوں کرنے کے لیے سڑکوں کے کنارے توڑے جانے والے جنگلوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
ہشتنگری انڈر پاس مین تاجروں کے لیے دکانوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر جنگلوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ بس سروس شروع کرنے کے لیے جنگلوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ منصوبے پر اے سی سسٹم کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ بس سٹاپوں پر موبائل فون سروس کو آن رکھنے کے لیے بھی خصوصی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے پر کام 24 گھنٹے جاری ہے۔ جس کے لیے جدید ترین مشینری استعمال کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی برقرار رکھی گئی۔