رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ٹیکس ریونیو کا حجم 5 کھرب 30 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 5 کھرب 30 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جو کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 28.4 فیصد زیادہ ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے دوران جولائی 2021 سے مئی 2022 تک کے عرصے میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کردی ہیں.

ایف بی آر کے مطابق جولائی تا مئی ٹیکس ریونیو میں 28.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں 4 کھرب 14 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔ مئی 2022 میں 490 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ مئی میں گذشتہ مالی سال اسی مہینے کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا۔ یاد رہے کہ مئی 2021 میں 387 ارب روپے جمع کیےگئے تھے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریفنڈز کے اجراء میں بھی 44.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا جیسا کہ مئی 2022 میں 30 ارب 40 کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کیےگئے جبکہ گذشتہ سال اسی ماہ میں 21 ارب 10 کروڑ روپے کے ریفنڈ دیے گئے تھے۔

رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں جاری ریفنڈ کا حجم 295 ارب 50 کروڑ روپے رہا اور گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.8 فیصد زیادہ ریفنڈ دیے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال جولائی تا مئی 224 ارب 20 کروڑ روپے کے ریفنڈ دیے گئے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس، لیوی زیرو کرنے سے صرف مئی میں 45 ارب روپے کے ریونیو کا نقصان ہوا۔

اعداد وشمارکے مطابق مجموعی قومی محاصل میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ جولائی 2020 تا مئی 2021 تک 4 کھرب 31 ارب روپے تھے۔ موجودہ مالی سال کے جولائی 2021 تا مئی 2022 تک حاصل شدہ مجموعی قومی محاصل  5 کھرب 64 ارب روپے تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top