سعودی فرمانرواں شاہ سلمان کا پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی طرف سے چار ارب ڈالر کی فنانسنگ اکٹھی کرنے میں دوست اسلامی ملک  سعودی عرب نے بھی اپنا کردار ادا کر دیا۔ سعودی فرمانروا کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کا یہ حکم سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معیشت کی بہتری کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

 اس حکم نامہ سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے دوران سعودی وزیرخارجہ کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی۔

 

 

ٹیلیفونک گفتگو میں پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور فیصل بن فرحان کے درمیان گفتگو کے بعدایک ارب ڈالر کا حکم نامہ جاری ہوا ۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی ایک شرط یہ بھی  ہے پاکستان اپنے ذرائع سے چار ارب ڈالر کی فنانسنگ اکٹھی کرے، اسی سلسلے میں قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی نے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری  کا اعلان کیا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top