اسٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ اورتعمیرات کی ترقی کے لیے ضوابط میں ترامیم کر دیں

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (آرای آئی ٹیز) میں بینکوں اور ڈی ایف آئیز کی سرمایہ کاری بڑھانے  کے لیے کفایتِ سرمایہ ضوابط میں ترمیم کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مرکزی بینک نے ریئل اسٹیٹ کے شعبے کی ترقی میں مدد دینے کی غرض سے کفایتِ سرمایہ کے ضوابط میں ترمیم کردی ہے جس کے تحت ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس (آرای آئی ٹیز) کے یونٹس میں بینکوں اور ڈی ایف آئیز کی سرمایہ کاری پر رسک کی شرح نمایاں طور پر کم کرتے ہوئے 200 فیصد سے 100 فیصد کر دی گئی ہے ۔

بینک دولت پاکستان  کا یہ اقدام ان بہت سے اقدامات کا حصہ ہے جو مرکزی بینک کی جانب سے ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے کی ترقی کے لیے کیے گئے ہیں۔

آر ای آئی ٹیز ایسی کمپنیاں ہیں جو عام لوگوں اور اداروں سے اکٹھی کی گئی رقوم کو ریئل اسٹیٹ میں بطور سرمایہ کاری لگاتی ہیں۔ کفایتِ سرمایہ کے ضوابط میں مذکورہ بالا تبدیلی سے بینک اور ڈی ایف آئیز اب اس قابل ہو جائیں گے کہ آر ای آئی ٹیز میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا سکیں اور انہیں نسبتا بڑی رقم کا سرمایہ مختص کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

 

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top