اسٹیٹ بینک کا سستے رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے ضوابطی ترغیبات کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کم لاگت اور سستے رہائشی یونٹس کی تعمیر میں سہولت کاری کے ضمن میں بینکوں کے لیے پانچ ضوابطی رعایات کا اعلان کردیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک نے ایک ہاؤسنگ یونٹ کی قیمت کو 3 ملین سے بڑھا کر 3.5 ملین کردیا جبکہ قرضے کے حجم کو 2.7 ملین سے بڑھا کر زیادہ سے زیادہ 3.15 ملین کردیا ہے۔

اِس قدم سے بینکوں کے لیے ہاؤسنگ فنانس کی ترغیب اس لیے بڑھ جائے گی کہ اب وہ مارک اپ سبسڈی سہولت کے ساتھ ساتھ اِن ضوابطی ترغیبات سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

بینکوں کو لو کاسٹ ہاؤسنگ فنانس کے ضمن میں انٹرنل کریڈٹ رسک ریٹنگ سسٹم سے 30 ستمبر 2022 تک مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔

بینکوں کو اس شرط سے بھی مستثنٰی کیا گیا ہے کہ وہ ڈی بی آر یعنی قرض کے بوجھ کے تناسب کا حساب لگانے کے لیے قابلِ تصدیق آمدنی استعمال کریں۔

وہ قرض گیر جن کی آمدنی نا قابلِ تصدیق ہوتی ہے اور بینک اُن کی آمدن کا حساب انکم پراکسی کے تحت لگاتے ہیں، وہ بھی ہاؤسنگ فنانس حاصل کر سکیں گے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top