اسٹیٹ بینک نے فن ٹیکس، اسٹارٹ اپس اور برآمدات کے فروغ کے لیے فارن ایکسچینج رولز کو اپڈیٹ کردیا

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے فن ٹیکس، اسٹارٹ اپس اور برآمدات کے فروغ کے لیے فارن ایکسچینج ریگولیشنز کے باب 20 میں ترمیم کر کے اسے جدید خطوط پر استوار کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

فارن ایکسچینج ریگولیشنز میں تبدیلیوں سے ہولڈنگ کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی فن ٹیکس اور اسٹارٹ اپس میں بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری کو ترغیب دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نئے قوانین کے تحت برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ایکسپورٹرز پاکستان سے باہر ذیلی دفاتر یا اسپیشل برانچ کھول سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی یہ نظر ثانی شدہ پالیسی متعارف کروائی ہے اور بینکوں کو نئے قوانین کے تحت ترسیلات قبول کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top