اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلاتِ زر سے متعلق نئی مراعات متعارف کروا دیں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکاری نظام میں ترسیلاتِ زر سے متعلق نئی مراعات متعارف کروا دیں ہیں جن کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کی بینکوں کے ذریعے مالی ترسیلات کو فروغ حاصل ہو گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

متعارف کردہ نئی مراعات کے مطابق بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو رواں مالی سال کے ترسیلاتِ زر میں 10 فیصد نمو پر ایک امریکی ڈالر کے عوض 75 پیسے ریوارڈ دیا جائے گا۔

جبکہ ترسیلاتِ زر میں 15 فیصد نمو کی صورت میں بینک اور دیگر مالیاتی ادارے ایک امریکی ڈالر کے عوض 1 روپیہ ریوارڈ حاصل کر سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق ان مراعات کا بنیادی مقصد موجودہ مالی سال کے دوران بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو گھریلو ترسیلات سے متعلق مارکیٹنگ میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top