شہری زندگی بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت کا سمارٹ سٹی لاہور منصوبے کا اجراء

لاہور: پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات، شعبہ مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عام شہری کی زندگی کو  بہتر بنانے کے لیے سمارٹ سٹی لاہور کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پنجاب حکومت کے مطابق یہ منصوبہ سمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے مقامی علاقے کی اقتصادی ترقی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

مذکورہ منصوبے کی بنیادی خصوصیات میں محکمانہ کارکردگی، انسانی وسائل کا بہتر استعمال اور شہریوں کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔

علاوہ ازیں سمارٹ سٹی لاہور منصوبے کی مدد سے ماحولیاتی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہروں کی توسیع و ترقی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹینگ آفیسر کامران خان کے مطابق حکومت نے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کو ایم ایم عالم روڈ اور لبرٹی مارکیٹ کی کار پارکنگ کے لیے ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top