کراچی میں 1.037 ارب روپے کی لاگت سے 17 سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی: صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ ایریا میں 1.037 ارب روپے کی لاگت سے 17 سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ منصوبے میں 25 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

صوبائی وزیرِ اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ ایریا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف زبیر موتی والا، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر خان مندوخیل، رکن صوبائی اسمبلی لیاقت آسکانی، ایم ڈی سائٹ، ایم ڈی واٹر بورڈ  بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد انفرااسٹرکچر میں بہتری آئے گی جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔ آئندہ مالی سال کے دوران کراچی کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب  روپے مختص کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے صنعتی زونز کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top