9999 پر میسج کریں اور سیلاب متاثرین کیلئے 10 روپے عطیہ کریں

9999 sms NI

حالیہ برس ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے پیش آنے والی تباہ کاریوں کے باعث سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم کی جانب سے فلڈ ریلیف فنڈ 2022 قائم کیا گیا۔ جس میں ملکی اور بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپیل کی گئی۔

 سیلاب متاثرین کو عطیات دینے کے پیشِ نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ’پی ٹی اے‘ نے وزیراعظم فنڈ ریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ 9999 جاری کر دیا گیا ہے۔

 پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے شارٹ کوڈ 9999 کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جسے وزیراعظم آفس کے حکم پر جاری کیا گیا۔

شہری موبائل فون سے "فنڈ” لکھ کر 9999 پر ایس ایم ایس بھیج کر 10 روپے عطیہ کرسکتے ہیں۔

 

9999 پر میسج کریں اور سیلاب متاثرین کیلئے 10 روپے عطیہ کریں

 

 

پی ٹی اے کے نوٹیفیکشن کے مطابق تمام آپریٹرز جمع ہونے والے عطیات سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ’این ڈی ایم اے‘ کو مطلع کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی حالیہ صورتحال اور تباہ کاریوں کے پیشِ نظر اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں، مخیر حضرات اور اداروں سے عطیات دینے کی اپیل کی تھی۔

 

مزید یہ کہ، عوام ‘وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022’ کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے اکاؤنٹ نمبر G-12164 میں بھی عطیات جمع کرا سکتے ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔