لاہور: طویل عرصے سے زیرِ التوا رِنگ روڈ پراجیکٹ کا دوبارہ آغاز

لاہور: ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے لیے پنجاب میں طویل انتظار کے بعد رنگ روڈ پراجیکٹ کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت نے 12 سال کے وقفے کے بعد طویل عرصے سے زیر التوا رنگ روڈ (سدرن لوپ تھری) منصوبے کی بحالی کا اعلان کیا ہے. اس منصوبے کو31 دسمبر تک مکمل کرنے کا عزم ہے۔

 

 نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اس منصوبے کے دوبارہ آغاز کا مقصد لوگوں کے لیے سفری سہولیات کو بڑھانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان روڈ مراکہ کے قریب پراجیکٹ کے مقام کے دورہ کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے جاری کام کا معائنہ کیا۔ نیز وزیر اعلیٰ نے تصدیق کی کہ ماضی میں قانونی تنازعات کی وجہ سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب یہ منصوبہ تکمیل کی جانب مستحکم پیش رفت کے لیے تیار ہے۔

علاوہ ازیں، اس اقدام کی تکمیل کے ساتھ، جنوبی پنجاب سے لاہور آنے والی ٹریفک کو نمایاں ریلیف متوقع ہے۔

اور اس کے نتیجے میں ٹھوکر اور کینال روڈ پر ٹریفک کا بوجھ کم ہونے کی امید ہے۔ مزید برآں، یہ منصوبہ سے ملتان روڈ کے ساتھ واقع ہاؤسنگ سکیمز کے رہائشیوں کے لیے مفید ثبت ہو گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top