اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا زیرِ تعمیر گھروں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں آسانی کا اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زیرِ تعمیر گھروں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں آسانی کا اعلان کرتے ہوئے کمرشل بینکوں کو پراپرٹی کے انفرادی خریدار کو بھی قرض کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق زیرِ تعمیر رہائشی منصوبوں پر کام کرنے والے تعمیراتی اداروں کے لیے کمرشل بینکوں کو قرض کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جن رہائشی منصوبوں میں تعمیراتی ادارے قرض کی سہولت حاصل کرنے سے قاصر ہیں وہاں انفرادی حیثیت میں زیرِ تعمیر گھر کا مالک اب ہوم فنانسنگ کے لیے قرض کی سہولت حاصل کر سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top