اینٹوں کے بھٹوں کو جدید بنانے کے لیے  قرضوں کی فراہمی

karachi news

کراچی :  اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید بنانے کے لیے قرضوں کی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماحولیاتی تحفظ  کے سلسلے میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔  گرین بینکنگ اقدامات  کے تحت قرضوں کی ری فنانسنگ  کا اعلان کیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے ہاوسنگ اینڈ ایم ای فنانس  ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سر کلر کے تحت  مالیاتی اداروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایم ایم ایز کو جدید بنانے  کے ساتھ ساتھ اینٹوں کے بھٹوں کو بھی جدید بنانے  کے لیے قرضے جاری کیے جائیں ۔ اینٹوں کے روایتی بھٹے  ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  بھٹوں کی اپ گریڈیشن کے لیے درکار مشینری کی خریداری کے لیے ایس ایم ای ری فنانسنگ کی سہولت سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ، تاہم اس سلسلے میں ری فنانسنگ کی سہولت کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top