سکھر تا حیدر آباد موٹروے کا ٹرانزیکشن اسٹرکچر منظور

اسلام آباد: پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) بورڈ نے بدھ کے روز حیدر آباد سکھر موٹروے کے لیے 92 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نئے فنانس اسٹرکچر کے مطابق پراجیکٹ اپنی اصل لاگت یعنی 165ارب سے بڑھ کر 201 ارب تک پہنچ سکتا ہے۔

پی پی پی اے بورڈ کے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے پلاننگ و ڈیویلپمنٹ اسد عُمر نے کی۔

اُن کا اجلاس کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ سندھ میں تعمیر ہونے والا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کا گزشتہ ہفتے وزیرِ اعظم نے اعلان کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ منصوبے کا فنانس اسٹرکچر ایسے بنا دیا گیا ہے کہ اس کا قومی خزانے پر بوجھ بھی نہ پڑے اور اثر بھی خوب ہو۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top