بینکوں کے مکانات اور تعمیرات کے قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر139 ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد: بینکاری نظام کے تحت مکانات اور تعمیرات کے لیے قرضوں کے حجم میں سالانہ بنیاد پر 139 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر کے آخر تک تعمیراتی شعبے کے لیے قرضوں کے اجراء کا حجم 305 ارب روپے تک جا پہنچا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سال 2020ء کے ماہ ستمبر کے آخر تک قرضوں کے اجراء کا حجم 166 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں سال قرضوں کے اجراء کے حجم میں 84 نمو دیکھنے میں آئی جس کے تحت سالانہ بنیاد پر رواں سال 139 ارب روپے کے اضافی قرضے جاری کیے گئے۔

جولائی 2020ء میں اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ مکانات اور تعمیرات کے شعبوں کے قرضوں کا حصہ 21 دسمبر 2021ء تک بڑھا کر نجی شعبے کے قرضوں کے 5 فیصد تک لے جائیں۔

ستمبر 2021ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی تک بینک مجموعی بنیادوں پر انہیں تفویض کردہ اہداف کا 94 فیصد حاصل کر چکے ہیں۔ بینکوں نے 30 جون 2021ء تک 257 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جبکہ جولائی تا ستمبر 2021ء میں انہوں نے مکانات اور تعمیرات کے شعبوں کے قرضوں میں 48 ارب روپے کا اضافہ کر دیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top