پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 92 فیصد  کا ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 92 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ادارہ شماریات اور اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2022 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 18.74 ارب ڈالرز کا امپورٹ بِل ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2021 کے مقابلہ میں 92 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2021 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 9.74 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مئی کے مقابلہ میں جون کے مہینہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر109 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔

مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.386 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو جون میں بڑھ کر2.893 ارب ڈالرز ہو گیا۔

جون میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر136 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ سال جون میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر 1.223 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ صرف ہوا جو رواں سال جون میں بڑھ کر 2.893 ارب ڈالرز ہو گیا۔

واضح رہے کہ مالی سال 2022 میں ملکی درآمدات کا مجموعی حجم 72.048 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جومالی سال 2021 کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2021 میں ملکی درآمدات کا مجموعی حجم 54.27 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top