سیمنٹ کی کھپت میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی کمی

اسلام آباد: ملکی سطح پر سیمنٹ کی کھپت میں رواں مالی سال 2023 کے پہلے ماہ جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 54 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

صنعتی شعبے اور تحقیی ادارے عارف حبیب ریسرچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مہینہ میں ملکی سطح پر سیمنٹ کی کھپت کا مجموعی حجم 1.791 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصد کم ہے۔

گذشتہ مالی سال 2022 جولائی کے مہینے میں سیمنٹ کی کھپت کا حجم 3.899 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جون کے مقابلے میں جولائی میں سیمنٹ کی کھپت میں 66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جون 2022 میں سیمنٹ کی کھپت 5.300 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی جو جولائی میں کم ہو کر 1.791 ملین ٹن ہو گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینے میں سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر67 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 0.151 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال جولائی میں 0.453 ملین ٹن تھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں سیمنٹ کی برآمدات میں 33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جون میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 0.226 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا جو جولائی میں کم ہو کر 0.151 ملین ٹن ہوگیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top