لاہور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اربو ں روپے کے نئے منصوبوں پر کام جاری

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ لاہور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے اربو ں روپے کے نئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر کی سربراہی میں آئے وفد سے ملاقات میں کہا کہ نئے کارخانے لگانے کیلئے این او سی کے اجراء کو آسان بنا دیا گیا ہے جبکہ لاہور شہر میں سپیشل ٹیکنالوجی زون بھی قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاجروں اور صنعتکاروں کو تمام تر ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے 30 ارب روپے کی لاگت سے روزگار اسکیم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ بے روزگاری کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top