ترکی پاکستان کی سیاحت اورہوٹل انڈسٹری کے فروغ کیلئے سنٹر بنائے گا

Turkey to support Pakistan tourism and hotel industries

اسلام آباد:          ترکی پاکستان کی  ٹورزم اور ہوٹل انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے سکلز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا بہت جلد آغاز کریگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نینشل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ڈاکٹر ناصر خان کے مطابق اس سلسلے میں ہوٹل اور تعمیر کے شعبے کے فروغ کیلئے ایک شاندار سینٹر اف ایکسیلنس بنانے کی منصوبہ بندی بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سنٹر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں تعمیر کیا جائیگا جس کی نگرانی ترکی کا ادارہ برائے تعاون کریگا۔ تعمیر اور سٹاف کا سارا خرچہ ترکی کی حکومت اٹھا ئے گی۔

اس سنٹر کے قیام سے ہوٹل اور ٹورزم انڈسٹریز میں سالانہ ملازمت کے 1.5ملین مواقع پیدا ہونگے۔جس سے پاکستان کی یوتھ کو بےتحاشہ فائدہ ہوگا۔  ڈائریکٹر نینشل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ڈیٹا کے مطابق ملک میں دس پزار سے زیادہ ہوٹلز ہیں جن میں پچاس ہزار سے زیادہ کمرے ہیں۔ ٹورزم اور ہوٹل انڈسٹری 1.5ملین  ملازمتیں پیدا کرتیں ہیں جو کہ ملک میں پیدا ہو نے والی تمام ملازمتوں کا 2.5فیصد ہے۔

ڈاکٹر ناصر کے مطابق، اس سنٹر سے سی پیک کیلئے ایک تربیت یافتہ ورک فورس مہیا کرنے میں آسانی پیدا ہوگی جو اس طرح کے اور پراجیکٹس کیلئے لازمی اور مفید ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top