راولپنڈی ڈویژن میں 207 ارب روپے کی لاگت سے 3631 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے

راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ ان کے زیر انتظام علاقوں میں 207 ارب روپے کی لاگت سے 3631 کے قریب جاری اور نئے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 765 منصوبے جبکہ کمیونیٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت 851 ترقیاتی اسکیموں پر کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کچہری چوک منصوبہ سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منظور کر لیا ہے جبکہ یہ منصوبہ 4.7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

کمشنر راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ 38.3 کلومیٹر طویل راولپنڈٰی رنگ روڈ منصوبہ منظور ہو چکا ہے جو کہ بانتھ این فائیو سے ٹھلیاں ایم ٹو تک تعمیر کیا جائے گا۔ مذکورہ منصوبے پر تعمیراتی لاگت کا ابتدائی تخمینہ 23.606 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top