فیصل آباد کے خصوصی اقتصادی زون پر تیزی سے کام جاری

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے زیرِ انتظام علامہ اقبال اسپیشل اکنامک زون پر کام تیزی سے جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُن کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زون کا برائے فروخت احاطہ 2276 ایکڑ ہے جبکہ 69 سرمایہ کاروں کی جانب سے اس کا 33 فیصد حصہ خرید لیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 7 بیرونی سرمایہ کاروں نے 182 ایکڑ اراضی خرید لی ہے اور تعمیراتی کام کا آغاز بھی کرلیا ہے۔

علامہ اقبال اسپیشل اکنامک زون کا کُل رقبہ 3217 ایکڑ ہے جس میں ٹیکسٹائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کیمیکل اور سروس کمپلیکس ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top