جڑواں شہروں کو تربیلا ڈیم سے یومیہ 650 ملین گیلن واٹر سپلائی جلد متوقع
Posted On اپریل 8, 2021
0
32 Views
0 
اسلام آباد: اسلام آباد اور راولپنڈی کو تربیلا ڈیم سے 44 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے یومیہ 650 ملین گیلن واٹر سپلائی جلد فراہم ہونا شروع ہوجائے گی۔
یہ فیصلہ وزیرِ پلاننگ و ڈیویلپمنٹ اسد عُمر کی زیرِ صدارت ایک ریویو میٹنگ میں ہوا۔
میٹنگ میں اُنھیں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر جڑواں شہروں کو 200 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا جبکہ یہ سپلائی بعد ازاں 650 ملین گیلن تک بڑھا دی جائے گی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں میں پینے کے صاف پانی سے جُڑے بہت سے مسئلے مسائل ہیں اور اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد 25 سے 30 سال تک پانی کا کوئی مسئلہ سر نہیں اٹھائے گا۔
اُنہوں نے سی ڈی اے افسران کو پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Trending Now
پاکستان میں پانچ مرلہ گھر کی اوسط تعمیراتی لاگت
اپریل 25, 2022
گھر کے لیونگ روم کو جاذبِ نظر کیسے بنایا جائے؟
اپریل 26, 2022