گھر کی تزئین کے چند کم لاگت مشورے

بارہا تحاریر میں اس بات کا ذکر ہوچکا ہے کہ گھر انسان کی شخصیت کا عکاس ہوتا ہے۔ ایک انسان اگر اپنی ذات میں ترتیب پسند ہو، تو اُس کا گھر بھی ایک ترتیب کے تحت ہی ہوتا ہے۔ سب سامان اپنی جگہ، ہر چیز ایک سٹائل، ایک خاص نظر سے رکھی ہوئی یعنی ہر چیز صاف و شفاف اور ایک معیار کے مطابق۔ اس کے برعکس اگر ایک انسان اپنی ذات میں ترتیب کا عنصر نہ پائے تو گھر بھی ایک طرح سے ویسا ہی منظر پیش کرتا ہے۔ بیڈز پر چادریں پرانی اور بکھری ہوئی، کچن ٹوٹ پھوٹ کا شکار، میزوں اور کرسیوں پر گندگی کے ڈھیر وغیرہ۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گھر چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، چاہے نیا ہو یا پُرانا، بیش قیمت ہو یا کم قیمت، گھر میں داخل ہونے والے مہمان چند لمحات میں ہی وہاں کے مکینوں کے ذہنی رجحانات کا اندازہ لگا لیا کرتے ہیں۔

آپ اس بات سی اتفاق کریں گے کہ گھر کو تزئین و آرائش کی ضرورت ہمہ وقت ہوتی ہے۔ لیکن جونہی انسان گھر کی تزئین و آرائش کا سوچتا ہے، اُس کے ذہن میں فوری طور پر یہ خیال آتا ہے کہ اس سب پر لاگت کتنی آئے گی۔ آج کا دور مالیاتی لحاظ سے ایک مشکل دور ہے جہاں ہر شخص کی یہ کوشش ہے کہ جس ضمن میں جتنی رقم بچائی جا سکتی ہے، وہ بچا لی جائے۔ ایسے میں اکثر پیسوں کی بچت کا خیال گھر کی تزئین و آرائش کے خیال پر سبقت لے جاتا ہے اور گھر کا معاملہ کہیں پیچھے رہ جاتا ہے۔ لہٰذا آج کی تحریر کا مقصد یہ ہے کہ آپ کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ ایسے کون سے کم لاگت مشورے ہیں کہ جن پر عمل کر کے آپ کم پیسوں میں ہی گھر کی ظاہری صورتحال کو درست کر سکتے ہیں۔

رنگ و روغن

گھر میں رنگ و روغن تو سب ہی کرواتے ہیں۔ یہ گھر کے اہم ترین کاموں میں سے ایک ہے اور اس سے لوگ آپ کے جمالیاتی ذوق کا اندازہ بھی لگاتے ہیں۔ وہ دن گئے جب گھر کی دیواروں پر ہر کچھ سال کے بعد سفیدی کی ایک لہر دوڑا دی جاتی اور کام مکمل سمجھا جاتا۔ آج کا دور جدت کا دور ہے یعنی آج کے دور میں ہر طرف، زندگی کے ہر پیرائے اور ہر میدان میں آپ کو جدت کا پہلو نظر آتا ہے۔ یہی جدت، اگر دیکھا جائے تو رنگ و روغن میں بھی نظر آتی ہے کہ آج کا دور اس لحاظ سے بھی تبدیلی دکھا رہا ہے۔

اس موضوع پر لکھنے کی غرض سے کافی ایسے ہوم پینٹ ٹرینڈز دیکھنے کا اتفاق ہوا کہ آنکھیں ششدر رہ گئیں۔ آج واقعی لوگ ایسے ٹرینڈز بنا رہے ہیں کہ جس سے آنکھوں کو ریفریشمنٹ کا احساس ہوتا ہے۔ رنگ و روغن واقعی وقت لینے والا اور رقم لگنے والا پراجیکٹ ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا مرحلہ ہوتا ہے کہ مشرقی ہاؤس ہولڈز میں تو لوگ اس سے بیشتر وقت بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ سالہا سال گھر کی دیواریں نہیں رنگتے۔ ہاں کبھی کبھار ہمت کر کے اس کام کو شروع کرتے ہیں تو اُکھاڑ پچھاڑ اتنی ہوجاتی ہے کہ پھر سو مزید کام نکل آتے ہیں۔ یوں دیواریں رنگنے کا عمل ایک مکمل گھر کی رنویشن کا عمل بن جاتا ہے۔

انٹری لینٹرن

گھر میں داخل ہوتے ہی اگر کسی شخص کی پہلی نظر پڑے گی تو وہ اس انٹری لینٹرن پر پڑے گی۔ انگریزی کا مقولہ ہے کہ پہلا تاثر ہی آخری تاثر ہوتا ہے۔ گھر میں داخل ہونے والے پر آپ کے گھر کا اور آپ کا پہلا تاثر ہمیشہ اچھا ہونا چاہیے۔ ایسے میں گھر کے داخلی دروازے پر آپ ایک ایسا لیمپ دیوار سے آویزاں کروا دیں جو ہو تو نیا ہی مگر اس کا انداز پُرانا ہو۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق یہ ایک ایسا کم لاگت مشورہ ہے کہ جس پر جس کسی نے بھی عمل کیا، اُن میں سے بیشتر نے یہ کہا کہ اُن کے گھر میں داخل ہونے والوں نے اسی پر سب سے اچھے کمنٹس دیے اور اُن پر اس کا اثر دیرپا رہا۔

اسٹوریج کی جگہیں

گھر میں سامان اگر کی ترتیب سے نہ رکھا گیا ہو تو دیکھنے والوں پر اُس کا تاثر اچھا نہیں جاتا۔ ہم پاکستانیوں کی ایک عادت یہ ہے کہ ہم سامان کو سنبھالنے کے ماہر ہیں۔ یعنی کوئی چیز ہماری آج کی ضرورت کی نہ ہو، ہم اُسے صرف اس لیے سنبھال رکھتے ہیں کہ شاید مستقبل میں یہ ہمارے کام آجائے۔ اس عادت سے اگر چھٹکارا مشکل ہے تو گھر میں اضافی اسٹوریج بنوانا اتنا مشکل نہیں۔

ایسے میں تمام تر وہ سامان جو آپ کے آج کے کام کا نہیں ہے، اُسے وہاں رکھ دیں اور تمام تر بدصورتی کو ایک ظاہری خوبصورتی میں چھپا لیں۔ اسٹوریج کی جگہیں بنانا بھی ایک اچھے ڈیزائن کے تحت کیا جا سکتا ہے اور انٹرنیٹ پر اس کے لیے بھی بہت سے ایسے سٹائل لے آؤٹس دستیاب ہیں کہ آپ کم لاگت میں خوبصرت دکھنے والے کیبنیٹ، دراز یا الماریاں بنوا سکتے ہیں۔

کھڑکیوں کی تبدیلی

کھڑکیوں کا سٹائل تبدیل کرنا بھی ایک کم لاگت اور اچھا مشورہ ہے۔ آجکل دیکھا جائے تو ہر جگہ جدت کا دور دورہ ہے۔ ہر چیز کا سٹائل تبدیل ہورہا ہے اور ایسے میں کھڑکیوں میں بھی انواع و اقسام کے ڈیزائن اُبھر رہے ہیں۔ عالمی جریدے فوربز کے مطابق کھڑکیوں کا سٹائل کمرے کے لیے ایک گیم چینجر کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ باہر سے بھی نظر آتا ہے اور باہر سے کمرے کو دیکھنے والوں کی پہلی نظر کمرے کی کھڑکیوں پر ہی پڑتی ہے۔

امریکہ میں 37 ملین گھر ایسے ہیں جہاں 10 سے زائد کھڑکیاں ہیں اور وہاں کھڑکیوں کے ڈیزائن پر حد درجہ توجہ دی جاتی ہے۔ آج کل سٹیکنگ سلائیڈنگ ونڈوز، پی جی ٹی ونڈوز کا بہت رجحان ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top