اسلام آباد: سی ڈی اے آئندہ تین سال میں ہزاروں الاٹیز کو قبضہ فراہم کرے گا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً آٹھ ہزار الاٹیز کو قبضہ فراہم کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں جن الاٹیوں کو گھر بنانے کے لئے قبضہ فراہم کیا گیا۔ ان کی تعداد تقریباً آٹھ ہزار ہے۔ ان میں پارک انکلیو فیز ون شامل ہے جس کا قبضہ الاٹیز کو دیا گیا۔

 

علاوہ ازیں، سیکٹر آئی پندرہ کے تین سب سیکٹرز ( ٹو، تھری اور فور ) کے پانچ ہزار الاٹیز کو قبضہ دیا گیا۔  جبکہ سیکٹر آئی الیون فور پر قائم افغان بستی خالی کروا کے تقریباً پندرہ سو پلاٹوں کا قبضہ دیا گیا۔

 

مزید یہ کہ مستقبل قریب یعنی آیندہ تین سالوں میں قبضہ دیے جانے والے سیکٹر میں C-14، C-15، C-16، I-12، E-12، I1-15، پارک انکلیو ٹو اور تھری اور ماڈل ویلیج چھٹہ بختاور شامل ہیں۔ یہ تقریبا دس ہزار کے قریب الاٹی ہیں جن کو آیندہ تین سالوں میں گھر بنانے کے لئے قبضہ دیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top