گھر کے مرکزی دروازے کی اقسام مگر کون کون سی؟

گھر کا داخلی یا مرکزی دروازہ گھر کا چہرہ ہوتا ہے۔ گھر کا مکمل منظر خوبصورت بنانے میں داخلی دروازے کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو مرکزی دروازوں کے مختلف ڈیزائنز کے بارے میں اہم معلومات فراہم کریں گے کہ جن کی بناء آپ اپنے گھر کے لئے موزوں دروازے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

main gate design in pakistan

جدید ڈیزائنز والے لکڑے کے دروازے

لکڑی کے دروازوں کا پرانے وقتوں میں بہت رواج ہوا کرتا تھا۔ وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ جدید ڈیزائنز نے جگہ لے لی اور اب آپ کو مارکیٹ میں خوبصورت ڈیزائنز والے جدید دروازے باآسانی دستیاب ہوتے ہیں۔

جدید ڈیزائن کا حامل یہ دروازہ مہنگا بھی نہیں اور کوالٹی کے لحاظ سے بھی قابلِ اعتبار ہے۔ اگر آپ مرکزی دروازے کے پیچیدہ ڈیزائنز پسند نہیں کرتے تو آپ میٹل کے ہینڈل والے اس مضبوط لکڑے کے دروازے کا انتخاب کیجئے۔ یہ گھر کو جاذبِ نظر بنانے کے ساتھ ساتھ تحفظ بھی یقینی بناتے ہیں۔

 

main gate design in pakistan

آٹومیٹک دروازے

گھر کا تحفظ کسی بھی شخص کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ اگر آپ دیگر اقسام پر انحصار نہیں کرنا چاہتے تو یہ آٹومیٹک دروازے ہی آپ کا انتخاب ہونے چاہئیں۔

آٹومیٹک دروازے بجلی سے چلنے والے خود کار دروازے ہوتے ہیں جو محض ایک بٹن دبانے سے کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔ چند سال قبل یہ دروازے بڑے بنگلوں، محلوں یا بڑے گھروں میں نصب کئے جاتے تھے لیکن موجودہ دور میں عام گھروں میں بھی ان کا استعمال پایا گیا ہے۔

یہ مختلف ڈیزائنز اور قیمتوں میں دستیاب ہوتے ہیں۔

 

محل جیسے دروازے

اکثر وسیع و عریض رقبے پر محیط بڑے بڑے محلات کے مرکزی دروازے ایسے ہوا کرتے ہیں۔ یہ گھر کی شان و شوکت میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ دِکھنے میں واقعی کسی شاہی دروازے کی تصویر پیش کرتے ہیں۔ یہ عام دروازوں کی نسبت مہنگے ہوتے ہیں۔ اگر آپ کا گھر کا 2 کنال یا اس سے زائد رقبے پر محیط ہے تو آپ بھی یہ دروازہ نصب کر کے اپنے گھر کو ایک شاہی محل کی شکل دے سکتے ہیں۔

 

لکڑی کے سادہ پُرکشش دروازے

اگر آپ سادگی پسند ہیں اور جدید ڈیزائنز میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ سادگی میں ہی حسن کو تلاش کرتے ہیں تو یہ دروازے آپ کے لئے ہیں۔

یہ دروازے خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ سادگی اپنے اندر سموئے ہوئے ہوتے ہیں۔ ایسے گھر کو جن میں یہ نصب ہوں وہ دوسرے جدید ڈیزائنز کے دروازوں والے گھروں سے الگ ہی نظر آتے ہیں۔ ان کی انفرادیت ان کی سادگی میں چھپا حسن ہے۔

ایسے گھر جن میں خوبصورت باغ پایا جاتا ہو یہ ان کے ساتھ زیادہ جاذبِ نظر لگتے ہیں۔ یہ سیدھا کُھلنے والے اور سلائیڈنگ دونوں اقسام میں دستیاب ہوتے ہیں۔

لوہے کے دروازے

پرانے وقتوں میں لکڑی کے دروازوں کے بعد لوہے کے دروازوں نے اپنی جگہ بنانا شروع کر دی اور پھر تقریباً ہر گھر میں لوے کے مرکزی دروازے نصب کئے جانے لگے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دورِ جدید کے ڈیزائنز نے جگہ لی اور اب آپ کو لوہے کے مختلف رنگوں اور ڈیزائنز والے خوبصورت دروازے مارکیٹ میں ملتے ہیں۔ یہ نہ صرف تحفظ کے ضامن ہوتے ہیں بلکہ گھر کے جمالیاتی پہلو کو بھی نظرانداز ہونے نہیں دیتے۔

جاذبِ نظر دروازہ بڑھائے گھر کی قدر و قیمت

گھر کے دروازہ کا انتخاب نہایت سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ گھر کا ڈیزائن گھر کے دروازوں سے مطابقت رکھتا ہو، یہ نہایت لازمی بات ہے۔ ایسے بھی گھر دیکھے گئے ہیں جہاں گھر کے ڈیزائن کچھ اور تھا اور دروازہ کسی اور قسم کا منتخب کر لیا گیا جو آنکھوں کو ذرا نہ لُبھاتا تھا۔ گھر کا جمالیاتی پہلو گھر کے مرکزی دروازے پر منحصر ہے۔

 گھر کا کارپورچ، لان، راہداری اور اندرونی داخلی دروازہ، گھر کے مرکزی دروازے کے انتخاب میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ یہ وہ عوامل ہیں کہ جن سے مطابقت کی بنیاد پر آپ اپنا انتخاب باآسانی کر سکتے ہیں۔ اس کے باوجود بھی اگر آپ کو حسِ لطیف پر شک ہو یا آپ کو لگتا ہو کہ آپ بہتر فیصلہ نہیں کر سکتے تو آپ کو ماہرین کی رائے لینی چاہئے۔

جیسے کسی شخص کا چہرہ دیکھ کر ہم پہلی نظر میں اس کی شخصیت کے بارے میں پہلی رائے قائم کر لیتے ہیں بالکل اسی طرح گھر کا داخلی دروازہ بھی گھر کا چہرہ ہوتا ہے۔ مرکزی دروازہ دیکھ کر ہی یہ پہچان کی جاتی ہے کہ گھر کا طرزِ تعمیر کیسا ہو گا۔ اس کے اندرونی حصے کیسے ہوں گے اور وہ اندر سے کتنا آنکھوں کا لبھائے گا۔

داخلی دروازے سے داخل ہو کر گھر کے اندر جانے کا یہ عمل کسی بھی مہمان کے ذہن میں یہ تمام خیالات لے آتا ہے جو اوپر بیان کئے گئے ہیں۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ مرکزی دروازہ آپ کے گھر کے ڈیزائن سے مطابقت رکھتا ہو۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top