کیا گھر کا نیا بیرونی دروازہ پراپرٹی کی اہمیت بڑھا دیتا ہے؟

افراتفری کے اس دور میں ہر شخص منٹوں اور سیکنڈوں میں اپنا ہر کام نبٹانا چاہتا ہے۔ کسی بھی چیز کی ظاہری اور بیرونی حالت ہمیں سیکنڈز میں متاثر کرتی ہے۔ جبکہ اس کی اندرونی مضبوطی اور پائیداری کی جانچ بعد کے مراحل پر منحصر ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اگرچہ گاڑی کی ظاہری چمک اس کے انجن کی کارکردگی نہیں بتا سکتی، لیکن دیکھنے والے کو ضرور متاثر کرتی ہے۔

 اسی طرح کسی بھی گھر کا فرنٹ ایلیویشن اس کا چہرہ ہوتا ہے۔ اور اس پر جائیداد یا پراپرٹی کی خرید و فروخت کا براہِ راست اثر مرتب ہوتا ہے۔

فرنٹ ایلیویشن میں سب سے زیادہ متاثر کن چیز گھر کا مرکزی دروازہ ہوتا ہے۔ دیواروں اور کھڑکیوں کے رنگ و روغن تبدیل اور تازہ کر کے انہیں نیا انداز دیا جا سکتا ہے۔ لیکن مین گیٹ یا مرکزی دروازے کی تبدیلی گھر کے سامنے کا نظارہ یکسر بدل کر رکھ دیتی ہے۔

اکثر بہتر گھر یا گاڑی دیکھ کر لوگ یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ کیا آپ کا ارادہ ہے اسے فروخت کرنے کا؟ اور اگر مالک کا ارادہ نہ بھی ہو تو وہ یہ سمجھ جاتا ہے کہ میرے گھر یا گاڑی نے دوسرے کو متاثر کیا ہے۔

 

گھر کا خوبصورت مرکزی دروازہ

 

گھر کے بیرونی حصے کی مضبوطی جائیداد کی قیمت پر کیا اثر ڈالتی ہے؟

مکان یا گھر کے بیرونی حصے کی مضبوطی اور خوبصورتی جائیداد کی قیمت بڑھانے کا ایک مؤثر طریقہ سمجھا جاتا ہے۔

چونکہ سامنے کا دروازہ پہلی چیز ہے جسے دیکھنے والے آپ کی جگہ پر پہنچتے ہی دیکھتے ہیں۔ بہت سے مکان مالکان کا خیال ہے کہ اپنے پرانے دروازے کو نئے دروازے سے بدلنا ان کی جائیداد کو مزید دلکش بنانے کا ایک یقینی طریقہ ہے۔

 

کیا نیا فرنٹ ڈور لگانا دراصل ایک اچھی سرمایہ کاری ہے؟

اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ سامنے کا دروازہ گھر کے بیرونی حصے کے سب سے ضروری حصوں میں سے ایک ہے۔

یہاں کچھ قابل ذکر طریقے ہیں کہ بالکل نیا دروازہ آپ کے گھر کی اہمیت کو کیسے اجاگر کر سکتا ہے۔

نظروں کا محور

یاد رکھیئے، آپ جب بھی کسی علاقے یا مقام کا وزٹ کرتے ہیں، چاہے آپ وہاں کسی بھی مقصد سے گئے ہوں۔ اس علاقے، کالونی، محلے یا گلی کے اس گھر یا مقام کا منظر آپ کو ذہین نشین ہو جاتا ہے جس نے آپ کو متاثر کیا ہو، چاہے آپ وہاں چند منٹوں کے لیے ہی کیوں نہ گئے ہوں۔ اور وہ اثر یقیناَ کسی اچھے لینڈمارک، گھر یا اس میں نصب بہترین دروازہ یا پھر اس کا فرنٹ ایلیویشن ہوتا ہے۔ اور پھر ایسا ہوتا ہے کہ آپ دوسروں کو اس علاقے سے متعلق بتاتے یا سمجھاتے ہوئے اس گھر یا جگہ کا حوالہ دیتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ نیا گیٹ مکان کو یکسر بدل دیتا ہے اور اس کی اہمیت بڑھا دیتا ہے۔ اگرچہ وہاں موجود تمام گھروں کے مرکزی دروازے جدید طرز پر مبنی ہی کیوں نہ ہوں۔

 

خوبصورت گھر کا مضبوط اور پائیدار مرکزی گیٹ

 

ممکنہ خریداروں کے لیے متاثر کُن

اگر آپ اپنے گھر کو جائیداد کی خرید و فروخت سے متعلق مارکیٹ میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یا اپنے گھر کو کرائے میں تبدیل کر کے غیر فعال آمدنی پیدا کرنا چاہتے ہیں، تو پرانا مین گیٹ یا مرکزی دروازہ آپ کی فہرست پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ جبکہ نیا فرنٹ ڈور نصب کرنے سے گھر کے سامنے سے گزرنے والے لوگ متاثر ہوں گے۔

اگر کوئی ممکنہ خریدار آپ کی جائیداد کے پاس سے گزرتا ہے، تو وہ اسے پرکشش لگ سکتا ہے، جس کی بدولت مطلوبہ قیمت پر فروخت کرنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

جلد فروخت میں مددگار

یہاں تک کہ اگر آپ جلد ہی کسی بھی وقت اپنا گھر فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تو اس کی بیرونی اور اندرونی خصوصیات پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے۔

دوسرے لفظوں میں، گھر کا نیا دروازہ نصب کرنا طویل مدت میں ادائیگی کر سکتا ہے۔

 

لکڑی پر مبنی گھر کا مرکزی دروازہ

 

صفائی ستھرائی اور حفاظت

نیا گھر بن گیا، رنگ و روغن ہو گیا۔ مرکزی دروازہ نصب کر لیا گیا اور اس پر خوبصورت پینٹ ہو گیا جس نے ہر کسی کو متاثر کیا اور سب کی تعریفی اور ستائشی نظریں قبول کیں۔ لیکن چند روز بعد ہی اس کی رونق ماند پڑ گئی اور وہ سالوں پرانا دکھائی دینے لگا۔ ایسا کیوں؟ کیونکہ آپ نے دروازے کی بنیادی صفائی اور احتیاط کا خیال نہیں رکھا۔

دھول مٹی اور گَرد نے ہر روز دروازے پر حملہ کیا اور گاڑیوں سے اڑتا کیچڑ اور بارش کے پانی نے اس پر زنگ کے بھرپور نشانات چھوڑنے شروع کر دیے۔ اور باقاعدگی سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے دروازہ مزید گندا ہوتا گیا۔

یہی وجہ ہے کہ دروازے کی صفائی ستھرائی اور حفاظت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

اگرچہ نیا دروازہ اپنی آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہوتا ہے۔ لیکن اس کی صفائی اور دیکھ بھال اسے کافی عرصہ تک نیا رہنے میں مدد دیتی ہے۔ اور یوں آپ کی جائیداد اور پراپرٹی کو جاذبِ نظر بنا کر ممکنہ خریداروں کو متاثر کرتی ہے۔

 

 

عزیز و اقارب کے لیے متاثر کن

گھر میں ہونے والی کسی بھی تقریب اور مہمانوں کی آمد پر گھر والوں کا اولین مقصد صفائی ستھرائی اور سجاوٹ ہوتا ہے۔ ڈرائنگ روم، لیونگ روم اور باغیچے پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ یا پھر گھر کا وہ حصہ توجہ کا مرکز ہوتا ہے جہاں مہمانوں کے بیٹھنے اور کھانے پینے کا انتظام کیا جاتا ہے۔ مرکزی دروازے پر دھیان جاتا نہیں یا پھر باقی جگہوں کی نسبت کم جاتا ہے۔ یہ سوچنے کی بات ہے کہ کہیں آپ گھر کے مرکزی دروازے کو باہر کا حصہ یا علاقہ غیر تو نہیں سمجھتے؟

اسی طرح گھر میں قدم رکھتے مہمان جب داخلی دروازے سے داخل ہوتے ہیں تو وہ ان پر پہلا تاثر ہوتا ہے۔

اگرچہ، ہمارے پاکستانی معاشرے میں دوسروں کے گھر کا جائزہ اور موازنہ کرنے میں سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جاتا ہے۔ لیکن اگر بات ہو مین گیٹ کی تو قدم رکھتے ہی مرکزی دروازے کا حساب کتاب شروع ہوتا ہے جو گھر کے واش رومز پر جا کر ختم ہوتا ہے۔ اور اس کام میں خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

ایک نا خوشگوار دروازہ گھر کے باقی حصوں کے بارے میں ان کے جائزے کو متاثر کر سکتا ہے۔ مہمانوں کے استقبال میں گھر کے مرکزی دروازے کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔

 

 

نیلے اور سفید رنگ پر مشتمل خوبصورت فرنٹ ڈور

تازہ رنگ و روغن

تازہ ترین رنگ و روغن یا  پینٹ کے تازہ کوٹ دروازے کو یکایک پرکشش بنا سکتے ہیں۔

تاہم اگر دروازہ پرانا یا ٹوٹا ہوا ہے تو اسے پینٹ سے ڈھانپنا کافی نہیں ہوگا۔

مزید یہ کہ، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آپ کے مرکزی دروازے کا رنگ آپ کی باقی پراپرٹی کے لیے ایک ہم آہنگی بناتا ہے۔ آپ کے گھر کی تعمیراتی خصوصیات کے ساتھ ساتھ آپ کے مقام اور ذاتی ترجیحات پر منحصر ہے۔ دروازے پر کیے جانے والے کچھ رنگ آپ کی جگہ کی ظاہری شکل کو بڑھا سکتے ہیں۔ ایک پرکشش دروازہ آپ کے گھر کو دیکھنے والوں اور خریداروں کے لیے یکساں طور پر زیادہ دلکش بنا سکتا ہے۔

معیاری دروازے کا انتخاب

سخت موسمی حالات اور دیگر قدرتی عناصر کے سامنے آنے کی وجہ سے، دروازوں کی موسمی پٹی چند سالوں میں گلنا شروع ہو سکتی ہے۔

 یقیناً، اگر آپ اپنی جائیداد کی دیکھ بھال کو یقینی بناتے ہیں، تو کچھ دروازے دہائیوں تک چل سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک اچھے معیار کا لوہے کا دروازہ کئی سالوں تک ساتھ دے سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، اگر دروازہ ٹوٹنے کے قریب ہے، تو کوئی اسے آسانی سے گرا سکتا ہے اور آپ کے گھر میں داخل ہو کر نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ دروازے کی ظاہری حالت کے علاوہ آپ کو اس کی مضبوطی اور پائیداری کا بھی علم ہو۔

 

سٹیل پر مبنی گھر کا مضبوط مرکزی دروازہ

 

مرکزی دروازوں کے لیے بہترین رنگ کون سے ہیں؟

دروازے پر کیے جانے والے بنیادی رنگ مختلف ہیں۔

مرکزی دروازوں یا مین گیٹ پر استعمال ہونے والے وہ رنگ کون سے ہیں۔ جو بنیادی رنگ کہلاتے ہیں یا جن کا زیادہ تر انتخاب کیا جاتا ہے؟

 

سیاہ رنگ کا انتخاب

یہ رنگ فن تعمیر کی زیادہ تر اقسام کے ساتھ جاتا ہے۔ اور آپ کے گھر کو زیادہ جدید شکل دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک سیاہ رنگ کا دروازہ درحقیقت آپ کے گھر کی قدر بڑھا سکتا ہے۔

 

سفید رنگ کا دروازہ

سیاہ کی طرح، سفید ایک اور رنگ ہے جو ہمیشہ رجحان میں رہتا ہے۔ یہ رنگ بہت زیادہ توجہ مبذول کیے بغیر روایتی اور جدید دونوں عمارتوں کی تکمیل کرتا ہے۔

مزید برآں، سفید دروازہ نسبتاً محفوظ آپشن سمجھا جاتا ہے۔

 

سفید روغن سے آراستہ گھر کا مرکزی دروازہ

براؤن یعنی بھورا رنگ

براؤن ایک اور رنگ ہے جو زیادہ تر آرکیٹیکچرل سٹائل کے مطابق ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ، یہ کبھی بھی سٹائل سے باہر نہیں ہوتا۔ اور آپ کے گھر کے فرنٹ میں نفاست کا ایک لمس شامل کر سکتا ہے۔ اگر آپ کے صحن میں پودے ہیں۔  تو سامنے کا بھورا دروازہ اس کے سبز ماحول کے ساتھ ایک شاندار تضاد پیدا کرے گا۔

 

سبز اور نیوی بلیو رنگ

کچھ لوگ گھر کے مرکزی دروازے کے لیے سبز رنگ کا انتخاب بھی کرتے ہیں۔ گویا سبز رنگ کے مخلتف شیڈز ہوتے ہیں جن کا انتخاب دیواروں اور کھڑکیوں کے مطابق کیا جا سکتا ہے۔  اسی طرح پرکشش نظر کے لیے نیوی بلیو رنگ کے شیڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

 

 

گھر کا خوبصورت فرنٹ ایلیویشن اور پائیدار مرکزی دروازہ

مرکزی دروازے کا مٹیریل

چونکہ فرنٹ دروازہ نصب کرنے سے گھر کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ اس لیے آپ کو اس کے مواد کا انتخاب کرتے وقت محتاط رہنا چاہیے۔

 

سٹیل یا لوہے کا گیٹ

سٹیل یا لوہے کے دروازے نہ صرف مضبوط اور پائیدار ہوتے ہیں۔ بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی آسان ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، سٹیل کی ہموار سطح کی وجہ سے ان دروازوں کو پینٹ کرنا ایک آسان عمل ہے۔

مزید یہ کہ، سٹیل یا لوہے کے دروازے شدید موسمی حالات میں جلد خراب نہیں ہوتے۔

 

لکڑی کے دروازے یا گیٹ

خوبصورتی سے ڈیزائن کیے گئے مکانات کے لیے ایک موزوں انتخاب لکڑی کا دروازہ ہے۔ جو آپ کے گھر کو ایک خوبصورت شکل دے سکتے ہیں۔

تاہم، سٹیل کے مقابلے میں، لکڑی کے دروازے کو تھوڑی زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ، زیادہ تر لکڑی کے مرکزی دروازوں میں تھوڑی مقدار میں اسٹیل یا لوہا شامل ہوتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top