ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس پراجیکٹ کی تفصیلات

یہ بات بغیر کسی شک شبے کے کہی جا سکتی ہے کہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کو اپنے ذاتی مکان کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پچاس لاکھ گھروں کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے معتدد اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اسی ضمن میں لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے نام سے 35 ہزار مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس

پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد بڈنگ اور ٹینڈرز کا سلسلہ تو ابھی جاری ہے تاہم ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ آج کی یہ تحریر آپ کو جاری شدہ مکمل حقائق فراہم کرے گی۔ یہ تفصیلات بہت سارے سوالات کے جوابات فراہم کرتی ہے جو لوگوں کے اذہان میں اُبھر رہے تھے۔

 

اپارٹمنٹس کے سائز اور دیگر تفصیل

پہلے تو اپارٹمنٹس کے سائز کی بات کر لیتے ہیں کیونکہ کہیں بھی گھر خریدنے سے پہلے لوگ احاطے اور اپنی ترجیحات کی مطابقت دیکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اپارٹمنٹس مختلف سائز کے ہیں جن میں 650، 1100، 1500 اور 2200 مربع فٹ کے آپشنز شامل ہیں۔

 

 

یوں مختلف ترجیحات کے لوگ یہاں اپنی پسند کا سائز پا سکتے ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کی جا رہی ہے جو کہ 650 مربع فٹ کے ہوں گے۔

 

پراجیکٹ کہاں واقع ہے؟

اب بات کر لیتے ہیں کہ یہ پراجیکٹ واقع کہاں ہوگا۔ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ ایل ڈی اے لاہور کی ڈیویلپمنٹ باڈی ہے تو ظاہری سی بات ہے کہ پراجیکٹ لاہور یا اُس کے مضافات میں ہی ہوگا۔

 

 

پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ ہلوکی انٹرچینج کے ہمراہ 563 کنال کی اراضی پر ڈیویلپ کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر ہوگی اور 3 سال کی مدت میں 35 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کی جائیں گی۔

 

پراجیکٹ کے ابتدائی مرحلے کی لاگت

ایل ڈی اے نے اس پراجیکٹ کی ابتدائی فنڈنگ کے معاملات کے لیے بینک آف پنجاب سے معاہدہ کرلیا ہے۔ ایل ڈی اے کے افسران کے مطابق 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر پر 10 ارب کی لاگت آئے گی اور لوگ مارگیج فنانسنگ کے تحت بینکوں سے آسان اقساط پر قرض لے کر اس پراجکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

 

ایک ہاؤسنگ یونٹ کی لاگت

ایل ڈی اے افسران کے مطابق ابتدائی 4 ہزار اپارٹمنٹس کی قیمت 27 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جسے 10 فیصد ڈاؤن پیمنٹ پر اپنے نام کیا جا سکتا ہے۔ باقی ماندہ رقم 20 سال کی آسان اقساط میں وصول کی جائے گی۔

 

 

یہ پہلے مرحلے کے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی قیمتیں ہیں جو کہ 650 مربع فٹ کے سائز کے حامل ہوں گے۔ ایل ڈی اے نے حال ہی میں ایک ویڈیو بھی جاری کی جو کہ پلان پر بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو کے مطابق ٹاورز کے بیچ میں فیملی پارکس بھی ہوں گے اور 150 فٹ چوڑی سڑک ہوگی، علاوہ ازیں مساجد، کمیونیٹی سینٹرز، سائکلنگ ٹریکس اور پبلک بسوں کے ٹریکس بھی پلان میں شامل ہیں جو کہ تھری ڈی ویڈیو میں صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔

 

کچھ دیگر تفصیلات

اس پراجیکٹ کے 31 ہزار اپارٹمنٹس طویل قامت عمارتوں کی صورت میں تعمیر کیے جائیں گے اور 4 ہزار ابتدائی اپارٹمنٹس 4 منزلہ ٹاورز کی صورت میں تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ 4 منزلہ ٹاورز 125 بلاکس کی صورت میں ہوں ہے اور ہر بلاک میں 32 رہائشی یونٹس ہوں گے۔ یوں 35 ہزار مکانات کی تعمیر 8500 کنال اراضی پر تعمیر کیے جائیں گے۔

 

اپارٹمنٹس کے لیے ڈائریکٹوریٹ کا قیام

لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے 4 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے لیے ایک ڈائریکٹوریٹ کا قیام کردیا ہے۔

 

 

اس ڈائریکٹوریٹ کا نام ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ ہوگا اور یہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ) کے نیچے کار فرما ہوگا۔ یہ ڈائریکٹوریٹ اپارٹمنٹس کی فروخت، مارکیٹنگ اور اسٹیٹ منیجمنٹ کا زمہ دار ہوگا۔ گریڈ 19 کا افسر اس ڈائریکٹوریٹ کا ڈائریکٹر ہوگا جبکہ ایک گریڈ 18 کا افسر ڈپٹی ڈائریکٹر ہوگا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top