گرانہ ڈاٹ کام کا سی ڈی اے کی معاونت سے اسلام آباد ادبی میلے کا انعقاد

گرانہ ڈاٹ کام ہمیشہ ہی سے وطنِ عزیز پاکستان اور اس کے عوام کے لیے مختلف نوعیت کے پروگرام، منصوبے اور مہمات کے لیے پرعزم رہا ہے۔ حال ہی میں گرانہ ڈاٹ کام نے ایک بار پھر سی ڈی کی معاونت سے اسلام آباد میں ایک ادبی میلے کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل دور میں نہ صرف ادب کا فروغ بلکہ کتابوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی دلجوئی ہے۔ سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام 3 روزہ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 17 مارچ بروز جمعہ کیا گیا۔ جبکہ ادب، تفریح اور ثقافتی رقص پر مشتمل یہ تقریب 19 مارچ بروز اتوار تک جاری رہی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

عوام کی تفریح کے لئے پہلی مرتبہ لٹریچر فیسٹول کو 2 مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ ادبی میلے کے تینوں دن سہ پہر 4 بجے مختلف پروگرامز ترتیب دئیے گئے۔پروگرامز میں مشاعرہ، ہیر گوئی اور منزل بہ منزل اسلام آباد پینل ڈسکشن شامل کی گئیں۔ علاوہ ازیں، تھیٹر، ثقافتی رقص اور میوزیکل نائٹس جیسے پروگرامز بھی فیسٹول کا حصہ بنائے گئے۔

افتخار عارف، انور شعور، خورشید رضوی، فواد حسن فواد اور احسان اکبر سمیت دیگر نامور شعراء مشاعرے میں شمولیت کے ذریعے فیسٹیول کو وقار بخشا۔ نیز پاکستانی زبانوں کے موضوع پر پینل ڈسکشن بھی ادبی فیسٹول کا حصہ رہا۔ پینل ڈسکشن میں حفیظ خان، ڈاکٹر اصغر اصدف، عباسیاں یوسفزئی اور ڈاکٹر محمد یوسف نے شرکت کی۔

میوزیکل نائٹ کا اہتمام لیاقت جمنازیم میں کیا گیا۔ شفقت امانت علی، حدیقہ کیانی، ساحر علی بگا اور صنم ماروی سمیت ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

 

گرانہ ڈاٹ کام ہمیشہ ہی سے وطنِ عزیز پاکستان اور اس کے عوام کے لیے مختلف نوعیت کے پروگرام، منصوبوں اور مہمات کے لیے پرعزم رہا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ ادب کے فروغ سے لے کر ترقیاتی منصوبوں تک گرانہ ڈاٹ کام اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top