گرانہ اور پائڈ کے تعاون سے ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس کا پہلا بیچ کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ گیا

اسلام آباد: گرانہ ڈاٹ کام اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائڈ)  کے مشترکہ تعاون سے ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس کی پہلی نشست کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچ گئی جس میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں دلچسپی رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی تھی۔

گرانہ ڈاٹ کام اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائڈ) نے ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس کے ذریعے مذکورہ شعبے سے وابستہ افراد  استعدادِ کار بڑھانے اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یاداشت کے معاہدے پر رواں سال کے آغاز پر دستخط کیے گئے تھے جس کے بعد مذکورہ کورس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس کی باقاعدہ طور پر پہلی نشست کی اختتامی تقریب پائڈ میں منعقد کی گئی۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائڈ) انتظامیہ کے مطابق ریئل اسٹیٹ اکنامکس کورس چھ مختلف سیشنز پر مشتمل تھا جبکہ یہ کورس جون کی وسط مدت میں شروع ہوا۔

تھیوری اور عملی مطالعات پر مبنی اس کورس میں ریئل اسٹیٹ کے پروفیشن سے جُڑے انتظامی، تکنیکی، اور قانونی امور کا احاطہ کیا گیا تھا۔

گرانہ ڈاٹ کام کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے برانڈ پورٹ فولیو کو مُلک گیر بنایا جائے تاکہ مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں معیاری پراجیکٹس کا فروغ ہوسکے۔

اعلیٰ شہرت کی حامل ریئل اسٹیٹ کی مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام پُرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ رہائشی اور کمرشل منصوبوں کو بہترین انداز میں مارکیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جدید علوم کی مدد سے مذکورہ شعبے سے وابستہ افراد کی صلاحیتیوں کو مزید نکھارنے کے لیے تعلیمی شعبے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

گرانہ ڈاٹ کام ان تمام لگژری ہاؤسنگ اور کمرشل پراجیکٹس کی سیلز سے متعلق امور میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر رہائشی منصوبوں کی تعمیر میں محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

About Zeeshan Javaid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔