کرائے پر رہائش اختیار کرنے کے عمل کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے؟

یہاں یہ رواج عام ہوتا جا رہا ہے کہ جگہ کرائے پر لیتے وقت یا  گھر میں ملازم  رکھتے وقت ہم بہت سی اہم معلومات اور کرائے داری نظام کے قانونی اور دستاویزی لوازمات  کو پسِ پشت ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے بعد میں کرائے دار اور مالک مکان  کے مابین غیر ضروری بحث ومباحثہ شروع ہو جاتا ہے اور بالآخر بات تنازعہ تک پہنچ جاتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس تحریر میں گرانہ ڈاٹ کام کے قارئین کے لیے کچھ ایسی بنیادی اور مفید معلومات شامل ہیں جنہیں ذہن نشین کرتے ہوئے آپ خود  کو کرائے داری کے دوران کسی بھی تنازع سے بچا سکتے ہیں۔

کسی نئے شہر یا ملک میں پہنچ کر جو سب سے پہلا مسئلہ آپ کو درپیش ہو سکتا ہے وہ ہے سر چھپانے کی جگہ یعنی رہائش اختیار کرنے کے لیے گھر۔ لہذا ایسی جگہ جہاں آپ کبھی نہ رہے ہوں وہاں کرائے پر جگہ کی تلاش کرتے وقت  آپ کن باتوں کو دھیان میں رکھ سکتے ہیں؟

ملاحظہ کیجئیے۔

مکان کے ملکیتی حقوق کی جانچ پڑتال کرنا

اس بات کی اچھی طرح تسلی کر لیں کہ کیا مکان واقعتاً اس شخص کی ملکیت ہے، یا وہ شخص  مکان کرائے پر دینے کا تحریری اختیار  بھی رکھتا ہے یا نہیں؟

ماہانہ کرائے اور پیشگی ادائیگی کی  رقم  سے متعلق منظور شدہ شرائط معاہدے میں شامل ہونی چاہیئں؟

کوشش کریں کہ کراءےپر مکان لیتے وقت تمام ادائیگیاںبشمول  پیشگی رقم اور ماہانہ کرائے نقد ادا کرنے کی بجائے  بینک کے ذریعے مالک مکان کو منتقل کریں۔ کیونکہ کسی بھی قسم کے تنازعہ کی صورت میں آپ کے لیے کرائے کی رسیدیں فراہم کرنا ایک مشکل عمل ہو سکتا ہے۔  مکان کے مالک یا مکان کو کرائے پر دینے کا تحریری اختیار نامہ رکھنے والے شخص کی موجودگی میں ہی دستاویزات پر دستخط کریں۔

مالک مکان سے مکان کرائے پر دینے کی وجہ پوچھیں؛ اس طرح آپ کو اس بات کا اشارہ بھی مل سکتا ہے کہ آپ ممکنہ طور پر ان سے کتنے عرصے کے لیے کرائے پر مکان لے سکتے ہیں۔

کیا کرائے دار اور مالک مکان کی  طرز ِزندگی میں مطابقت رحمت  ثابت ہو سکتی ہے؟

ایسے تمام مسائل کو جان لیں جو انہیں آپ کے حوالے سے ہوسکتے ہیں، جیسے مہمانوں کا رہنا، گھر پر مذہبی تقاریب، یا آپ کا طرز لباس و غیرہ۔ مکان کرائے پر لینے سے قبل مالک مکان سے گھر کی بنیادی آرائش سے متعلق ہونے والےابتدائی اخراجات بارے مالک مکان سے پہلے ہی سارے معاملات طے کر لیں۔ جیسے گھر کا رنگ و روغن، پانی کے نلکے، کچن کی آرائش اور دیگر ضروری عوامل جن کی آپ ضرورت محسوس کرتے ہیں۔

گھر میں بنیادی سہولیات جیسے بجلی، پانی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کی تصدیق کرنا

مالک مکان سے بینادی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی سے متعلق اچھی طرح تسلی کر لیں ۔ خاص طور پر پانی کی فراہمی 24 گھنٹے ہے یا چند گھنٹوں کے لیے؟ اگر چند گھنٹوں کے لیے پانی فراہم ہوتا ہے تو کیا آپ اس وقت گھر میں ہی موجود ہوں گے؟

کیا آپ کو محفوظ پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے یا آپ سے مکان کے باہر سڑک پر پارکنگ کی توقع کی گئی ہے؟

اس بات کو یقینی بنا لیں کہ کہیں آپ کی گاڑی چوری یا ہنگامہ آرائی میں توڑ پھوڑ کا شکار نہ ہوجائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔

گھر کی حفاظت کرائے دار کی اپنی ذمہ داری ہے؟

اگر آپ مکان کا ایک حصہ کرائے پر لے رہے ہیں تو آپ اپنے حصے کو لاک کرنے کے بارے میں جان لیں۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ کرائے پر حاصل کیے جانے والا مکان کسی بازار یا کسی مناسب دکان کے قریب ہو  جہاں لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ رہتا ہو۔ چاہے کوئی زیرِ غور علاقہ ہو، مالک مکان ہو یا کوئی ملازم رکھنا ہو ان میں سب میں ریفرینسز یا حوالے ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔ اپنے ساتھیوں سے ان چیزوں کے بارے میں پوچھنے میں نہ ہچکچائیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے ساتھیوں میں سے کوئی ایک بھی آپ کی طرح مکان تلاش کر رہا  ہواور اس کے ساتھ مکان ڈھونڈنے میں آسانی ہوسکتی ہے اور اس طرح خرچہ بھی کم ہو پائے گا۔

ملازم رکھنے سے پہلے  کیا ذاتی حوالے ضروری ہوتے ہیں؟

ملازموں کے بارے میں موجودہ اور سابق کرائے دار کے علاوہ علاقے یا عمارت کے چوکیدار یا مالک مکان سے بھی ضرور مشورہ کریں ۔

ملازم کےاصلی قومی شناختی  کارڈ کی اچھی طرح تصدیق کر لیں اور اس کی ایک نقل اپنے پاس رکھیں۔

ملازم سے ان کا موجودہ پتامانگیں اور ممکن ہو تو جگہ کو ڈھونڈ بھی لیں۔ ضروری نہیں کہ جو شناختی کارڈ پر درج ہو وہی ان کا موجودہ پتاہو۔

پولیس کے پاس ایک فارم ہوتا ہے جسے بھر کر ملازم کے ساتھ جمع کروائیں، اور اگر اس شخص کا کوئی پولیس ریکارڈ موجود ہوگا تو پولیس اسے تجویز نہیں کرے گی۔

ملازموں کو گھر پر کام کرتے وقت کسی دوسرے کو لانے کی اجازت نہ دیں اس طرح آپ کو ایک اضافی شخص پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت پڑے گی۔

کبھی بھی اپنے گھر کے ہر حصے کی چابیاں ملازموں کو نہ دیں بھلے ہی لمبے عرصے سے آپ کے پاس ملازم کیوں نہ ہوں۔ ملازموں کے سامنے کبھی بھی اپنے گھر میں ناگہانی صورتحال کے لیے موجود کمرے کا ذکر نہ کریں۔

یہ کچھ ایسی بنیادی معلومات ہیں جن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے آپ مستقبل میں تنازعات سے خود کو بچا کر کرائے کے مکان میں ایک محفوظ رہائش اختیار کر سکتے ہیں ۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top