دو بہترین گھروں میں ایک کا انتخاب کیسے کریں؟

زندگی میں پہلی بار گھر خریدنا ہو یا دوسری بار۔ بہترین لوکیشن، سرمایہ، طرزِ تعمیر اور سہولیات کا جائزہ لینا ایک اہم بات ہے۔ جس کے لیے مختلف سوسائٹیز ، علاقے اور انفراسٹرکچر کو مدِ نظر رکھا جاتا ہے۔ اور بہتر سے بہترین گھر کی تلاش کی جاتی ہے۔ تاہم اس کے برعکس اگر ہمیں ایک جیسی خصوصیات پر مشتمل دو مختلف گھر دستیاب ہوں۔ تو کیا ان میں سے کسی ایک کے نام کا قرعہ نکالا جائے؟ یا پھر مزید خصوصیات کا بغور جائزہ لیاجانا صحیح ہے۔ مزید یہ کہ ہم گاڑی، موبائل فون یا پھر دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی طرح گھر سے متعلق فیصلہ نہیں کر سکتے۔ گھر ہمارے طرزِ رہائش اور زندگی کی آسائشوں پر مبنی ایک اولین ضرورت ہے۔ لہٰذا، جائزہ لیتے ہیں کہ دو بہترین گھروں میں ایک کا انتخاب کیسے کریں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

دو بہترین گھروں میں ایک کا انتخاب

 

دو بہترین گھر، منتخب کسے کریں؟

گھر کی خریداری کے لیے آپ ہر طرح سے تیار ہیں۔ سرمایہ بھی رکھتے ہیں۔ اپنا ہوم ورک بھی مکمل کر چکے ہیں۔ فیملی کی ضروریات سے لے کر دیگر بیرونی خصوصیات کا جائزہ لے چکے ہیں۔ لیکن پھر بھی ایسی بات پر آ کر رک گئے ہیں جہاں فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ اور آپ تزبذب کا شکار ہیں کہ دو بہترین گھر میں ہیں۔ لیکن اگر پہلے کا انتخاب کیا تو دوسرا کہیں اس سے بہتر نہ نکلے۔ یا پھر دوسرا منتخب کر لیا تو پہلے کی سہولیات اور جدید طرزِ تعمیر سے ہاتھ نہ دھونے پڑیں۔ لہٰذا دونوں میں سے ایک سبقت لے جانے والا گھر کیسے چنا جائے۔

 

ریئل اسٹیٹ ایجنٹ بہترین گھر کے انتخاب میں مدد کرتے ہوئے

 

دو بہترین گھروں کے انتخاب میں لوکیشن سب سے اہم

دو گھروں میں ایک کے انتخاب کیلئے بلا شبہ سب سے اہم خصوصیت لوکیشن کی ہے۔ آپ کے دو پسندیدہ گھر کتنی حد تک ایک جیسے کیوں نہ ہوں۔ تاہم ان کی لوکیشن اور ارد گرد واقع مقامات یقیناً مختلف ہوں گے۔ مثال کے طور پر، ایک گھر کارنر پلاٹ پر تعمیر شدہ ہو سکتا ہے۔ جبکہ دوسرا سڑک یا گلی کے درمیان میں۔ اسی طرح ایک گھر کے سامنے وسیع پارک اور صاف ستھری آب و ہوا مہیا ہو سکتی ہے۔ اس کے برعکس دوسرا گھر مصروف ترین شاہراہ کے دہانے پر واقع ہو سکتا ہے۔ لہٰذا، لوکیشن سے متعلق یہ مختلف خصوصیات آپ کو بہترین گھر کے انتخاب میں مدد دے سکتی ہیں۔

 

بہترین گھر کے لیے لوکیشن سب سے اہم

 

دو بہترین گھروں میں منظم ترتیب و آرائش پر مبنی گھر کو اہمیت دیں

گھر کے انتخاب میں ہمیشہ فیملی کی ضروریات کو مدِ نظر رکھیں۔ مثال کے طور پر خاندان کے کتنے افراد گھر میں مقیم ہوں گے۔ سب کے لیے مناسب کمرے اور باتھ روم دستیاب ہیں۔ لیونگ روم، ڈرائنگ روم اور سٹور کے طور پر استعمال کیے جانے والے حصے مناسب ترتیب پر مشتمل ہیں۔ علاوہ ازیں، گھر میں سٹوریج کی کیا صورتحال ہے۔ کیونکہ سب سے پہلے ہمیں آف سیزن آئٹمز کو گھر کے منظر نامے سے الگ اور با حفاظت رکھنا ہے۔ مزید یہ کہ گھر میں دیگر ایسے متعدد آئٹمز ہوتے ہیں جن کا باقاعدگی سے روزانہ استعمال نہیں ہوتا۔ جیسا کہ سفری بیگز وغیرہ۔ ساتھ ہی ساتھ افراد کی ضرورت اور استعمال کے مطابق مناسب کچن بھی بہتر گھر کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

منظم و مرتب تزئین و آرائش سے آراستہ گھر

 

معیاری طرزِ تعمیر پر مشتمل گھر کا انتخاب کریں

گھر کی خریداری میں دیگر کئی سوالات کے جوابات تلاش کرنے کے علاوہ طرزِ تعمیر کے مختلف پہلوؤں پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔ جو نہایت ضروری ہے۔ خریداری سے قبل تعمیراتی ماہرین کی تحقیق اور مشورے پر عمل کیا جاتا ہے۔ تاہم دو گھروں میں ایک کا چناؤ در پیش ہو تو ان سب نکات کے ساتھ ساتھ گھر تعمیر کے گئے سال کا جاننا بہت اہم ہے۔ تاکہ اندازہ لگایا جائے کہ تعمیر کتنی پرانی ہے۔ مزید براں، تعمیر کے بعد مرمت کا کام کتنی بار کیا گیا ہے۔ اور کتنے عرصہ بعد کیا گیا۔ علاوہ ازیں، رنگ و روغن، فرش، فکسچرز، ڈیزائننگ اور فٹنگ کی کیا صورتحال ہے۔ اور دوسرے گھر کی نسبت، آنے والے کتنے عرصے میں اس گھر کو تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوگی۔

 

معیاری طرزِ تعمیر پر مشتمل خوبصورت گھر

 

قریبی مقامات اور آسائشات پر مبنی گھر بہترین انتخاب

شہر میں کسی بھی جگہ رہائش اختیار کرنے سے قبل ارد گرد موجود آبادی سے لے کر تمام بڑے اور مشہور مقامات تک رسائی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اگرچہ ایک بہترین گھر شہر کی کسی بھی سوسائٹی میں مل سکتا ہے۔ تاہم دوسرا بہترین گھر سکول،کالج، مارکیٹ، ایئر پورٹ اور ہسپتال کے قریب ہو تو زیادہ موزوں رہے گا۔ کمرشل مقامات سے دور دراز آبادی یا سوسائٹیز آپ کے لیے چیلنج ہو سکتی ہیں۔ جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ شہروں میں بڑھتی ٹریفک اور آئے روز ہونے والے اجتماعات آپ کا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں۔ لہٰذا، دو بہترین گھروں میں سے ایک کا انتخاب قریبی مقامات اور آسائشات کی بنیاد پر کریں۔

 

گھر کے قریب واقع کمرشل علاقے میں شاپنگ کرتے ہوئے لوگ

 

دو بہترین گھروں میں ایک پر منافع بخش سرمایہ کاری یقینی

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بڑھتی ترقی اور اس میدان میں اترے پڑھے لکھے افراد نے طویل عرصے بعد اسے عام لوگوں کے لیے قابلِ اعتبار بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومتی اداروں سے منظور شدہ سوسائٹیز اور کمیونیٹیز میں سرمایہ کاری مثبت اور منافع بخش نتائج کا باعث بن رہی ہے۔ جبکہ ویسا ہی بہترین گھر غیر قانونی سوسائٹی میں حاصل کرنے پر نہ صرف سوچ سے زائد نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ بلکہ مستقبل بھی خطرے سے دو چار ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، سرمایہ ڈوبنے کے بعد آپ کسی منظور شدہ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کرنے سے بھی گھبرائیں گے۔ لہٰذا، اس گھر کا انتخاب کریں جس پہ آپ منافع بخش سرمایہ کاری بھی کر سکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top