ویب سائٹ پر پراپرٹی کی تشہیر سے خریدار کو کیسے متوجہ کیا جائے؟

پراپرٹی فروخت کرنا ایک مشکل امر ہے۔ دورِ جدید میں اس مقصد کے لیے ویب سائٹس پر پراپرٹی کی تشہیر کی جاتی ہے۔ اپنی پراپرٹی کو کیسے خریدار کے لیے پُرکشش بنایا جائے، آج کے بلاگ میں اس حوالے سے ہم آپ کو اہم معلومات فراہم کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

موجودہ دور میں خریدار پراپرٹی ڈیلر کے دفتر کا رخ کرنے کے بجائے پراپرٹی کی ویب سائٹس پر اچھی اور مناسب پراپرٹی تلاش کرنا موزوں سمجھتے ہیں۔ یہ طریقہ نہ صرف سہل ہے بلکہ وقت کے بچاؤ کا بھی اہم ذریعہ ہے۔

دورِ جدید کی اس جدت کے ساتھ فروخت کنندگان کے لیے مقابلے کی فضاء پیدا ہو گئی ہے۔ ویب سائٹس پر دیگر پراپرٹیز کی موجودگی میں اپنی پراپرٹی کو کیسے منفرد بنایا جائے اور کیسے خریدار کو اپنی پراپرٹی کی طرف متوجہ کیا جائے، یہ ایک مشکل امر بن گیا ہے۔ آئیے آپ کو وہ مفید معلومات فراہم کرتے ہیں جن سے آپ اپنی پراپرٹی کو جلد اور اچھی قیمت پر فروخت کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

 

پراپرٹی کی تزئین و آرائش کرنا

اس سے قبل کہ پراپرٹی چاہے رہائشی ہو یا کمرشل، ویب سائٹ پر اپلوڈ کی جائے، یہ ضروری ہے کہ اس کی تزئین و آرائش مکمل کر لی جائے۔ گھر کے فرنیچر کو اس انداز میں ترتیب سے رکھیں کہ وہ دیکھنے میں اچھا لگے۔ گھر کی سجاوٹ اس انداز میں کی جانی چاہیے کہ ہر شے اپنی جگہ پر موزوں اور دیدہ زیب لگے۔

پراپرٹی کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ اچھی تصاویر کے لیے روشنی کا مناسب انتظام ہونا نہایت ضروری ہے۔ روشنی سے پُررونق گھر معیاری تصاویر کا ضامن بن جاتا ہے۔

خالی گھر خریدار کے دل کو نہیں لُبھاتا۔ تزئین و آرائش کرنا نہ صرف خریدار کی دلچسپی کا باعث بنتا ہے بلکہ یہ آپ کے گھر یا کمرشل پراپرٹی کی قیمتِ فروخت میں اضافے کا باعث بھی بنے گا۔

 

خوبصورت فرنیچر سے آراستہ لیونگ روم

صفائی کا خاص خیال رکھنا

رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی تصاویر ویب سائٹ پر آویزاں کرنے سے پہلے اس کی صفائی نہایت لازم ہے۔

تصاویر بنانے سے پہلے گھر کو اچھی طرح صاف کر لیں۔ لیونگ، بیڈ یا ڈرائنگ روم، گھر کا ہر کمرہ اور ہر حصہ صفائی کا منہ بولتا ثبوت ہو تو آپ کی پراپرٹی نمایاں نظر آئے گی۔

 

پروفیشنل فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کریں

آپ اپنی پراپرٹی کی تصاویر اپنے فون سے بھی لے سکتے ہیں لیکن پروفیشنل فوٹوگرافر کی خدمات حاصل کرنا آپ کے لیے نہایت سودمند ثابت ہو گا۔

پروفیشنل کیمرہ سے لی گئی معیاری تصاویر جب ویب سائٹ پر آویزاں کی جائیں گی تو وہ خریدار کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کا باعث بنیں گی۔ معیاری تصاویر کسی بھی پراپرٹی لسٹنگ کا معیار بڑھا دیتی ہیں۔

 

پروفیشنل کیمرہ

بہترین خصوصیات کو نمایاں کرنا

گھر کے بہترین مقامات کی تصاویر بنانا اور آویزاں کرنا آپ کی پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو بڑھا دے گا۔

گھر کے تمام حصوں کی تصاویر بنانا ضروری نہیں۔ صرف ان مقامات کی تصاویر بنائی جائیں جو گھر کے نمایاں حصے ہیں جیسے کہ روشنیوں سے مزین کشادہ لیونگ روم آپ کے گھر کو دوسرے گھروں سے نمایاں کر دے گا۔

 

روشنیوں سے چمچماتا لیونگ روم

گھر کے نقشہ کی تصویر

ویب سائٹ کی لسٹنگ میں پراپرٹی کی معلومات اپلوڈ کرتے وقت گھر کے فلور پلان یا نقشے کی تصویر اپلوڈ کرنا اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ یہ عمل آپ کی لسٹنگ کو خریدار کی نظر میں مزید دلچسپی کا حامل بنا دیتا ہے۔

خریدار گھر کے فلور پلان کی مدد سے اس کے طرزِ تعمیر کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ضروریات کے مطابق گھر کے موزوں ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ بھی بخوبی کر سکتا ہے۔ وہ یہ اندازہ کر سکتا ہے کہ اس کے ساز و سامان کے حجم اور خاندان کی ضروریات کے اعتبار سے گھر کتنا مناسب ہے۔

ورچوئیل ٹور بنائے آپ کی لسٹنگ مزید دلچسپ

موجودہ دور میں ویڈیو کا دور دورا ہے اور ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ گھر بیٹھے اس کو ہر چیز کی معلومات بھرپور طریقے سے مہیا ہوں۔

کسی ماہر ویڈیوگرافر کی خدمات حاصل کر کے گھر کی مکمل ویڈیو سازی کروانا اور اسے پراپرٹی لسٹنگ پر اپلوڈ کرنا صارفین کو پورے گھر کے ورچوئیل ٹور کی فراہمی کا باعث بنے گا اور گھر بیٹھے وہ آپ کے گھر کی بھرپور معلومات حاصل کر سکیں گے۔

تزئین و آرائش سے آراستہ گھر کا ورچوئیل ٹور نہ صرف خریدار کے دل میں آپ کی پراپرٹی کی جگہ بنائے گا بلکہ یہ عین ممکن ہے کہ آپ کی پراپرٹی نہایت پُرکشش قیمت پر فروخت ہو جائے۔

گھر کا تھری ڈی فلور پلان بنوا کر اپلوڈ کرنا بھی صارفین کو آپ کے گھر کے بارے میں تمام تکنیکی معلومات بہتر طریقے سے مہیا کر سکتا ہے جو نہایت سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔

 

صوفہ سیٹ اور ایل ای ڈی سے مزین کمرہ

پراپرٹی کی جامع تفصیلات

پراپرٹی لسٹنگ میں اس کی تفصیلات کو جامع انداز میں تحریر کرنا صارف کی توجہ آپ کی پراپرٹی لسٹنگ پر مرکوز رکھے گا۔ بے ترتیبی سے لکھی گئی تفصیلات سے یہ عین ممکن ہے کہ صارف جھنجھلا جائے اور وہ آپ کی لسٹنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے دوسری پراپرٹیز کی طرف توجہ مرکوز کر لے۔

ایسے میں مخصوص کی ورڈز کا استعمال آپ کی پراپرٹی کو جامع انداز میں صارف کی نظر میں پیش کرے گا۔ جیسے کہ وُڈن فلورنگ، ائیر کنڈیشننگ، ماسٹر بیڈرومز، پبلک ٹرانسپورٹ کی نزدیکی وغیرہ۔

پراپرٹی کی انفرادیت ہی اس کی پہچان

یوں تو ہمیں مختلف ویب سائٹز پر پراپرٹیز دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن آپ کی پراپرٹی کی انفرادیت ہی اس کی پہچان اور اس کی اچھی قیمتِ فروخت ملنے کی ضامن بنتی ہے۔

اگر آپ کی پراپرٹی لسٹنگ مندرجہ بالا تمام خصوصیات کی حامل ہو تو یہ اس کی قدرومنزلت بڑھا دے گا اور آپ اپنی پراپرٹی جلد اور اچھے منافع پر فروخت کر سکیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top