پراپرٹی کے معاملات میں ایماندار افراد کیسے تلاش کریں؟

انسان کی زندگی تبدیلیوں کا مجموعہ ہے۔ اور ہر تبدیلی مختلف طرز کے نتائج سامنے لاتی ہے۔ کچھ تبدیلیاں دردِ سر بن جاتی ہیں۔ اور کچھ توقع اور امید سے ذیادہ آسانیاں لاتی ہیں۔ چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کا گاہے بگاہے ہم سامنا کرتے رہتے ہیں۔ اور ان میں ایڈجسٹ بھی ہو جاتے ہیں۔ تاہم بات ہو اگر کسی بڑی تبدیلی کی جیسا کہ مکان یا زمین کے کسی حصے کی خرید و فرخت۔ یا پھر گھر، دفتر یا دکان کی شفٹنگ، تو ہمیں تجربے کے ساتھ ساتھ ایسے مخلص افراد کی ضرورت ہوتی ہے جو ریئل اسٹیٹ سے منسلک ہوں۔ چونکہ فراڈ، دھوکہ دہی اور قانونی معاملات کی الجھن عام لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ پراپرٹی کے معاملات میں ایماندار افراد کیسے تلاش کریں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

پراپرٹیکے معاملات میں ایماندار افراد کی تلاش

 

پراپرٹی کے معاملات میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کیوں ضروری؟

زمین، مکان، دفتر یا دکان کی خریداری ہو یا پھر تبدیلی، ایک دن میں ممکن نہیں۔ ایک عام آدمی پہلے اس علاقے کا انتخاب کرتا ہے جہاں اسے شفٹ ہونا ہے۔ تاہم اگر علاقہ وہ نہیں جہاں وہ پہلے سے آباد ہے تو اسے یہ ٹاسک کافی حد تک مشکل دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ اس نئے علاقے سے زیادہ واقف نہیں ہوتا۔ اور وہاں کے لوگوں سے بھی جان پہچان نہیں ہوتی۔ لہٰذا ایسے میں سہارا لیا جاتا ہے ان لوگوں کا جو ایجنٹ کے طور پر مخلتف ناموں کے دفاتر کے ساتھ اس علاقے میں موجود ہوتے ہیں۔ اور آپ کو ایک کے بعد ایک گھر کا دورہ کرواتے ہیں۔

 

مختلف ایجنٹس میں کس کا انتخاب اہم

کسی بھی درپیش مسئلے کے حل کے لیے ہمیں مختلف لوگ مختلف رائے دیتے ہیں۔ اور ہم ان میں سے اس شخص یا رائے کا انتخاب کرتے ہیں جسے ہماری چھٹی حِس بہترین قرار دے۔ اور وہ عوامل مد نظر رکھے جنہیں ہم اہم سمجھتے ہیں یا جو ہماری ضرورت ہیں۔ اسی طرح ہم مختلف ایجنٹس سے ملتے ہیں اور ان سے اپنی تلاش کا بہترین حل مانگتے ہیں۔ اگرچہ کسی بھی ریئل سٹیٹ ایجنٹ کا تجربہ کار ہونا ضروری اور اہم ہے۔ تاہم اس شخص کا انتخاب زیادہ معنی رکھتا ہے جو آپ کے لیے ایماندار ثابت ہو۔ جھوٹ اور لگی لپٹی باتوں سے پاک ہو۔ اور جو نہ صرف اپنے فائدے اور پرافٹ بلکہ آپ کی ضرورت کو بھی سمجھے۔

 

پراپرٹی کے معاملات میں ریفرنس یا حوالوں کا استعمال

کسی بھی سروس یا پراڈکٹ کے حصول کے لیے ان لوگوں سے رائے لینا مناسب ہوتا ہے جو اسے پہلے استعمال کر چکے ہوں۔ لہٰذا کوشش کریں اس علاقے کے رہنے والوں سے کچھ معلومات اکھٹی کریں۔ اور ایسے افراد سے ملیں جو ویسی ہی صورتحال سے گزر چکے ہوں۔ تاکہ وہ آپ کو اس علاقے کی بہترین سڑک پر موجود بہترین گلی کے بہترین گھر تک پہنچا سکیں۔ ان میں آپ کے دوست احباب سب سے زیادہ مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ خود اس علاقے سے واقف نہ بھی ہوں تو ان کے دوست، رشتہ دار یا جان پہچان کے لوگ آپ کے لیے یہ کام آسان بنا سکتے ہیں۔

 

پراپرٹی کے معاملات میں ریفرنس کا استعمال

 

پراپرٹی ایجنٹ جو آپ کو سمجھے

آپ کی ضرورت کو اپنا سمجھنا۔ ممکنہ مشکلات اور گھر کی خریداری  کے بعد بھی درپیش مسائل سے بچانے کی ذمہ داری کوئی ایسا شخص ہی لے سکتا ہے۔ جو آپ سے ملنےکے بعد آپ کے قیمتی وقت، سرمائے اور توانائی کو ضائع کیے بغیر آپ کا اعتماد جیتنا چاہتا ہو۔ تاکہ مستقبل میں یا کسی حوالے کی صورت میں آپ اس کے کوالٹی ورک کو ترجیح دیں۔ لہٰذا صرف اپنے پرافٹ سے ہٹ کر جو آپ کی ہر الجھن میں ساتھ دے وہ ایک بہترین ریئلٹر ہوتا ہے۔

 

پراپرٹی کے معاملات میں مددگار ریئلٹرز کون ہوتے ہیں؟

اس بات کو یقینی بنانا ضروی ہے کہ ایجنٹ صرف وہی نہیں ہوتا جو آپ کو گھر کے بعد گھر دکھائے۔ جیسا کہ اس معاملے میں آپ کی تھوڑی ریسرچ مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ایک اچھا ایجنٹ آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اور ایک بہترین ٹیم آپ کو جلد از جلد ایک مناسب فیصلے تک لے جا سکتی ہے۔ ایک بہترین ٹیم پر مشتمل ریئلٹرز بلاشبہ آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

پراپرٹی کے معاملات میں پرانا نام نہیں، ساکھ بھی ضروری

مارکیٹ میں موجود کوئی بھی پرانی آؤٹ لیٹ نہ صرف اچھی طرح جانی جاتی ہے۔ بلکہ اس کی موجودگی لوگوں کے اعتماد کا پتہ دیتی ہے۔ تاہم ساکھ کا بہتر ہونا پرانا ہونے سے کہیں زیادہ ضروری اور اہم ہے۔

اگرچہ ریئل اسٹیٹ ایجنسیز کے پرانے دفاتر بھی اعتماد کا ثبوت ہیں۔ اور اس کا مطلب ہے کہ نہ صرف لوگ ان سے اچھی طرح واقف ہیں بلکہ ان پر ترجیحی بنیادوں پر اعتماد بھی کیا جاتا ہے۔ تاہم اسی ساکھ کے پیچھے اصل حقائق سے واقفیت بھی ضروری ہے۔ لہٰذا، نام بڑے اور درشن چھوٹے کا شکار ہونے سے بہتر ہے کہ اچھے نتائج کی حامل ریئل اسٹیٹ ایجنسی کا انتخاب کیا جائے۔

 

پراپرٹی کے معاملات میں ساکھ بھی ضروری

 

پراپرٹی کے معاملات میں ڈیجیٹل دور کی اہمیت

کبھی کبھی صرف جان پہچان ہونا اور حوالوں سے واقفیت ہونا بھی کافی نہیں ہوتا۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں چھوٹے سے چھوٹا بزنس چلانے والے یا سروسز دینے والی کمپنیز خود کو ڈیجیٹلائز کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی پروفائلز بنانا ضروری سمجھتے ہیں۔ اس سے مقبولیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں کاروبار کو وسعت بھی ملتی ہے۔ اور زیادہ تر لوگ ان سے رابطے ممکن بنا سکتے ہیں۔ گوگل سرچ میں نام آنے  پر اعتماد کی شرح زیادہ ہو جاتی ہے۔ لہٰذا اگر اپ کا ایجنٹ ڈیجیٹلائزڈ ہے تو آپ کا انتخاب ممکنہ طور پر با اعتماد ہو سکتا ہے۔

 

پراپرٹی کے معاملات میں کیسے افراد سے بچنا ضروری؟

کس طرح کے افراد کو تلاش کرنا جتنا ضروری ہے۔ اتنا ہی اہم یہ ہے کہ کس ٹائپ کے افراد سے بچا جائے۔

 

بات نہ سمجھنے والے ایجنٹ

اگر آپ مختلف ایجنٹس سے ملیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ ان میں سے کچھ بات سننے کو تیار ہیں۔ تاہم وہ بات سمجھنے کے معاملے میں بہتر نہیں۔

علاوہ ازیں، کچھ جلدی میں سنتے ہیں اور بار بار بتانے پر بھی آپ کا پوائنٹ آف ویو سمجھ نہیں پاتے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ ذہنی طور پر بہت سے کاموں میں الجھے ہوتے ہیں۔ یا پھر انہیں لگتا ہے کہ سب کلائنٹس کی ڈیمانڈ ایک سی ہوتی ہے۔

 

پراپرٹی کے لین دین میں اپنا مشورہ دینے والے

کچھ افراد یا ایجنٹس اپنے مشورے دینا بہت پسند کرتے ہیں۔ اگرچہ مشورہ ان کے تجربے یا علم کی بناء پر بہتر ہوسکتا ہے۔ تاہم مارکیٹ میں ایک مخصوص تعداد ان لوگوں کی ہے جو آپ کو صرف اپنے مطابق ڈیل کرنا جانتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ آپ کو کم فہم سمجھ کر اپنی مرضی کا گھر یا پلاٹ منتخب کرنے پر زور دیتے ہیں۔

 

کم اچھی پراپرٹی دکھانے والے

کچھ ایجنٹس آپ کو کم اچھے گھر پہلے دکھاتے ہیں تاکہ آپ ان میں سے انتخاب کر لیں۔ وہ ایسے گھر ہوتے ہیں جنہیں زیادہ تر لوگ مسترد کر چکے ہوں۔

علاوہ ازیں بیشتر ایسے بھی ایجنٹس مارکیٹ میں موجود ہیں جو آپ کو بلا کر تمام دن مصروف رکھتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آپ ان کی مرضی کا منتخب کردہ گھر ہی پسند کر لیں۔ مثال کے طور پر ان کا کہنا ہوتا ہے کہ جو گھر میں آپ کو دکھانا چاہتا ہوں اس کی چابی دستیاب نہیں۔ وہاں سڑک کی تعمیر کا کام چل رہا ہے۔ یا پھر سیورج کا نظام دھرم بھرم ہے۔

 

پراپرٹی ایجنٹ کلائنٹ کو گھر دکھاتے ہوئے

 

پراپرٹی کے خراب حصےکو چھپانے والے

گھرکے وزٹ کے دوران اس کمرے یا حصے کو نہ دکھایا جانا جس میں کچھ مسائل ہوں۔ یا پھر قابلِ استعمال نہ ہو۔ جیسا کہ سٹور روم۔کیونکہ اکثر سٹور حشرات الارض کی آماجگاہ بنے ہوتے ہیں۔ اور صفائی کے بعد بھی ختم نہیں ہو پاتے۔ لہٰذا جو لوگ گھر چھوڑ کر جا رہے ہیں یا جا چکے ہیں ان سے آپ کی ملاقات ہو پائے تو بہت سے سوالات کے جواب مل سکتے ہیں۔ اور بیشتر شکوک و شبہات دور ہو سکتے ہیں۔ اگر یہ ممکن ہو تو آپ کے لیے انتخاب کرنا آسان ہوگا۔ مزید براں، آپ کوئی بھی حصہ بغیر دیکھے نہ چھوڑیں۔ اور کبھی بھی سوال کرنے سے نہ کترائیں۔

 

شفٹ ہونے سے قبل کیا ضروری

گھروں کی دیکھ بھال اور سجاوٹ کا کام زیادہ تر خواتین ہی سنبھالتی ہیں۔ کسی بھی مکان میں شفٹ ہونے سے پہلے انتظامات کی اچھی طرح جان پڑتال کرلیں اور بجلی، پانی، گیس کے کنکشن اور ان کی مکمل فراہمی کے علاوہ ٹوٹے ہوئے سوئچ بورڈز اور بٹن، ناکارہ ٹوٹیاں اور لیکیج کے کام نوٹ کر لیں اور مالک مکان سے ایک مکمل اور فنگشنل گھر کی ڈیمانڈ کریں۔ لہٰذا جانچ پڑتال کا یہ کام خواتین بہتر طریقے سے انجام دے سکتی ہیں۔

 

شفٹ ہونے سے قبل گھر کا آخری معائنہ ضرور کریں

 

ان سارے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سے بھی بڑھ کر ایک وہ آواز ہے جو آپ کے اندر سے آتی ہے۔ اپنے اندر کی آواز کو کبھی بھی مت دبائیے۔ علاوہ ازیں، جب اور جہاں آپ کو معاملات مشکوک لگیں ان کو دوبارہ چیک کرنا ضروری سمجھیں۔ چاہے آپ فیصلہ کرنے کے آخری لمحات پرہی کیوں نہ ہوں۔ یاد رکھئیے مکان کی تبدیلی وقتی نہیں ہوتی۔ اپ نے دن اور رات کا بیشتر حصہ یہاں گزرانا ہوتا ہے۔ اور اسی سے آپ کا سکون منسلک ہے کیونکہ گھر اچھا ہوگا تو گھرانہ آباد رہے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top