امارات گروپ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں اوپن ہاؤس کا انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

اسلام آباد: امارات گروپ کے زیرِ انتظام جدید طرزِ تعمیر اور اعلیٰ معیار کے رہائشی اور کمرشل پراجیکٹس میں شہریوں کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع ایمزون مال میں گرینڈ اوپن ہاؤس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اوپن ہاؤس کی اس تقریب میں جڑواں شہروں سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے سرمایہ کاروں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء نے امارات گروپ کے زیرِ انتظام پراجیکٹس ایمزون مال، گالف فلوراز، فلورنس گیلریا، امارات بلڈرز مال، جی الیون ہوٹلز، امارات ریزیڈینسیز اور مال آف عریبیہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

امارات گروپ کے زیر اہتمام گرینڈ اوپن ہاؤس میں ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے شرکاء کو نہ صرف مجوزہ اور جاری تعمیراتی رہائشی اور کمرشل منصوبوں سے متعلق مکمل اور مفصل معلومات فراہم کی گئیں بلکہ سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لیے ان کی مفید مشوروں سے رہنمائی بھی کی گئی۔

معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس جبکہ محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع دینے کی وجہ سے امارات گروپ کو مْلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

دیگر پراجیکٹس کے علاوہ امارات ریزیڈنسز اور گالف فلوراز (ٹُو) مستقبل میں امارات گروپ کے پُر آسائش اور جدید طرزِ تعمیر کے رہائشی منصوبے ہیں۔

امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بناء پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک 6 سے زائد تعمیراتی منصوبے شروع کر چکا ہے۔

امارات گروپ آف کمپنیز نے اسلام آباد میں ایمیزون مال کے نام سے اپنے پہلے پراجیکٹ کا آغاز کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے میں جدت کی بنیاد ڈالی۔

مزید برآں امارات گروپ آف کمپنیز گالف فلوراز (ٹُو) کے علاوہ مال آف عریبیہ، امارات ریزیڈینسیز اسلام آباد، امارات بلڈرز مال، فلورنس گیلریا، جی الیون ہوٹل اور ایمیزون آؤٹ لیٹ مال سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تعمیری سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top