امارات گروپ نے اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن میں گرینڈ بازار کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

اعلیٰ شہرت کے حامل ڈویلپر اینڈ بلڈر امارات گروپ نے دورِ جدید کی طرزِ تعمیر اور ثقافتی رنگوں کو اپنے اندر سموئے اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن میں گرینڈ بازار کا باقاعدہ طور پر سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

امارات گروپ کا یہ منفرد پراجیکٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نہ صرف شان بڑھائے گا بلکہ یہ تعمیراتی منصوبہ زیرو پوائنٹ سے صرف 10 منٹ کی مسافت پر اسلام آباد ایکسپریس وے پر واقع ہے۔

گروپ ڈائریکٹر شرجیل اے احمر نے اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن میں گرینڈ بازار کا سنگِ بنیاد رکھا جس کے بعد تعمیراتی کامون کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے ثقافتی رنگوں کی عکاسی کرتا گرینڈ بازار اپنی مثال آپ ہے۔ اس میں آپ کو ملے گا صرافہ بازار، موتی بازار، اردو بازار، بھابڑا بازار، ننکاری بازار اور چائینہ مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں کا حسین امتزاج جہاں سے خواتین شادی سمیت دیگر تقریبات کی شاپنگ ذوق و شوق سے کر سکیں گی۔

 گرینڈ بازار تفریح اور تجارتی سرگرمیوں کو ایک نیا رنگ دینے کے لیے لایا ہے سپائس بازار، کیفے اور ریسٹورنٹس جن میں بیٹھ کر آپ تجارتی معاملات سمیت دنیا جہاں کے موضوعات پر گفتگو کر سکیں گے اور لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

 مذکورہ تعمیراتی منصوبے میں صرافہ بازار کی طرز پر بنائی گئی ایک گولڈ مارکیٹ بھی شامل ہے جس میں سونے اور چاندی کے زیورات سمیت قیمتی پتھر بھی صارفین کی لیے دستیاب ہوں گے۔

 کشادہ پارکنگ سے آراستہ گرینڈ بازار کا فنِ تعمیر تاریخی و ثقافتی اسلامی فنِ تعمیر کی خوبصورت مثال ہے۔

 امارات گروپ ذیلی کاروباری اداروں گرانہ ڈاٹ کام اور ایجنسی 21 کی جانب سے اس پراجیکٹ کی تشہیر کی جا رہی ہے۔

 شاپنگ، تفریح اور کھانوں کو یکجا کرتا گرینڈ بازار ملکی و غیرملکی سیاحوں کی لیے بھی بھرپور دلچسپی کا باعث بنے گا۔ یہاں ان کو ملیں گی ہاتھ سے تیار کردہ منفرد اشیاء جو ملکی ثقافت کی بھرپور عکاسی کریں گی۔

 گرینڈ بازار امارات گروپ کا صرف پراجیکٹ نہیں بلکہ ایک ایسی منفرد سوچ کا نام ہے جو جدید سہولیات سمیت روایتی و ثقافتی پراڈکٹس کی بھی بھرپور تشہیر کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top