گھر کی تعمیر میں کھڑکیاں کتنی اہم اور مفید؟

کسی بھی زندگی کے لیے جس طرح سانس بہت ضروری ہے۔ اسی طرح ایک گھر کو روشن، ہوا دار اور پر رونق رکھنے کے لیے کھڑکیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گھر کی تعمیر میں کھڑکیوں کا موجود ہونا اہم اور ضروری ہے۔ کھڑکیاں گھروں میں قدرتی روشنی کے داخلے کا ذریعہ ہیں۔ ان کی بدولت نہ صرف گھر سے باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ بلکہ آمدورفت اور مختلف سرگرمیاں بھی آپ کی نظر میں رہتی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

علاوہ ازیں، کھڑکیوں سے گھر نہ صرف ہوا دار رہتے ہیں۔ بلکہ خوشنما بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ایک خوشگوار طرزِ زندگی اور گھر کا سکون بھی کھڑکیوں سے منسلک ہوتا ہے۔ لہٰذا، جائزہ لیتے ہیں کہ گھر کی تعمیر میں کھڑکیاں کتنی اہم اور مفید ہوتی ہیں۔ اور ایک انسانی زندگی اور اینٹوں سے تعمیر مکان میں کھڑکیوں کا کیا کردار ہوتا ہے۔

 

گھر کی تعمیر میں کھڑکیاں کتنی ایم اور مفید

 

گھر کی تعمیر میں کھڑکیاں اتنی اہم کیوں؟

ہمارے گھروں میں موجود کھڑکیاں ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول سے ملنے میں مدد دیتی ہیں۔ جس طرح ہماری کھلی آنکھیں ہمیں دنیا سے شناسا بناتی ہیں۔ اور ہم اس کائنات کے مختلف ماحول اور رنگوں سے واقف ہوتے ہیں۔ تاہم کسی بھی کھڑکی کی اہمیت کا اندازہ آپ کسی بند اور اندھیرے کمرے میں کھڑکی پر موجود پردے ہٹا کر لگا سکتے ہیں۔ جب باہر سے روشنی اور رونق اندر داخل ہوگی تو پورا منظر ہی بدل جائے گا۔ علاوہ ازیں، کھڑکیاں قیدِ تنہائی کے شکار لوگوں کی بہترین دوست ہوتی ہیں۔ جو انھیں باہر کی دنیا سے ملا کر زندگی کی چہل پہل سے مستفید رکھتی ہیں۔

 

گھر کے انتخاب میں کھڑکیوں کا کردار

کھڑکیوں کی اہمیت اجاگر ہونے کے باعث سمجھدار لوگ اب بہترین کھڑکیوں پر مبنی گھروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر بڑے سائز کی خوبصورت کھڑکیاں اب پرانی طرز کی چھوٹی کھڑکیوں کی جگہ تیزی سے لے رہی ہیں۔ جس سے تعمیرات میں نہ صرف جدت آ رہی ہے۔ بلکہ دلکش اورمضبوط کھڑکیاں گھروں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

 

گھر کی تعمیر میں کھڑکیوں کا کردار

 

گھروں میں کھڑکیوں کے بدلتے انداز

سنا ہے کہ پرانے وقتوں میں کھڑکیوں کو سماجی مرتبے کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ بڑے اور کشادہ گھروں میں کھڑکیاں رکھنا عزت دار ہونے کا باعث تھا۔ عموما لکڑی اور لوہے کی کھڑکیاں دیواروں میں نصب کی جاتی تھیں۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کھڑکیوں میں نئے طرز وارد ہوتے گئے۔ خوبصورتی، دلکشی اور سجاوٹ کے ساتھ سائز، مضبوطی اور حفاظت کو بھی مد نظر رکھا جانے لگا ہے۔

 

نئے طرز کی کھڑکیاں

آج کل مارکیٹ میں ایلومینیم کی بنی بنائی کھڑکیاں بہت مقبول ہیں۔ جو اپنے طرزِ بناوٹ کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اور لوگ ان کو اولین ترجیح میں رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں، یو پی وی سی کھڑکیاں جو گھروں کے درجہ حرارت کو نارمل رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ اور گھر میں آگ لگنے کی صورت میں کم سے کم جلتی ہیں۔ مزید یہ کہ اضافی آوازیں اور شور اندر نہیں آ پاتا۔

 

 

کھڑکی سے نظر آتا نیلا آسمان اور درخت

 

سٹیل پر مبنی اور سلائیڈنگ کھڑکیاں

سٹیل کی کھڑکیاں مضبوطی اور پائیداری میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ مزید یہ کہ ان کو زنگ بھی نہیں لگ سکتا۔ علاوہ ازیں بے ونڈوز وہ کھڑکیاں کہلائی جاتی ہیں جودیواروں کے بیرونی حصوں پر نصب کی جاتی ہیں۔ جیسا کہ باورچی خانے میں۔

سلائیڈنگ ونڈوز ہر دلعزیز کھڑکیوں میں شمار ہوتی ہیں۔ جنھیں انگلیوں کی مدد سے باآسانی بند کیا اور کھولا جا سکتا ہے۔ ان میں اپنی پسند کی بنیاد پر سلائیڈنگ شیشے کے ساتھ لوہے کی جعلی لگوائی جاتی ہے۔ یا پھر اسے بالکل خالی چھوڈ دیا جاتا ہے۔ جس سے براہ راست ہوا اور روشنی کا گزر ممکن ہوتا ہے۔ غرضیکہ مختلف طرز اور ڈیزائن کی کھڑکیوں نے ہمارے گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ اور مستقبل قریب میں ہی ہم اس میں مزید جدت دیکھیں گے۔

 

کھڑکی سے آتی سورج کی روشنی کے فوائد

 سورج کی قدرتی روشنی ہماری ذہنی صحت پر غیر معمولی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اور ہماری ذہنی اور جسمانی تندرستی کو بڑھاتی ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق بند کمروں میں علاج کے لیے رہنے والے مریضوں کی نسبت وہ مریض جلد صحتیاب ہوتے ہیں جن کے کمروں میں بڑی کھڑکیاں موجود ہوتی ہیں۔ چونکہ قدرتی روشنی اور آب و ہوا انہیں تازگی بخشتی ہے۔ علاوہ ازیں، کمرے میں آتی سورج کی روشنی جراثیم کا صفایا کرتی ہے۔ اور روزانہ کی بنیاد پر صحت افزاء ماحول کو یقینی بناتی ہے۔

 

کھڑکی سے آتی سورج کی روشنی

 

کھڑکیاں گھرکے اندرونی ماحول کو کیسے کنٹرول رکھ سکتی ہیں؟

دروازوں کو جہاں گھروں کی تعمیر میں سب سے زیادہ ضروری اور اہم سمجھا جاتا ہے۔ وہاں کھڑکیوں کی اہمیت کو دوسرے نمبر پر رکھنا ذیادتی ہو گی۔ دروازے بند ہوں تو باہر سے کوئی اندر نہیں آ سکتا۔ تاہم کھڑکی وہ چیز ہے جس کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے کہ باہر سے کب، کیا اور کتنی حد تک اندرونی ماحول میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

 

کیمرے کا کام دیتی گھر کی کھڑکیاں

ڈور بیل بجنے کی صورت میں ہم کھڑکی سے بآسانی باہر دیکھ سکتے ہیں کہ باہر کون موجود ہے۔ مثال کے طور پر ہمارے متوسط طبقے کے گھرانے اس بات کی اہمیت بخوبی سمجتے ہیں کہ دروازے پر موجود شخص کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کیا جائے۔ یا پھر یہ تاثر دیا جائے کہ گھر میں کوئی موجود ہی نہیں۔ ہو سکتا ہے ایسے مزاح آپ کو روز مرہ زندگی میں دیکھنے کو ملتے ہوں۔

تاہم، ساتھ ہی یہ بھی اتنا ہی اہم ہے کہ آپ کے گھر میں کوئی نقب لگانے کی کوشش کرے۔ اور آپ کھڑکی کے زریعے پہلے سے باخبر ہو جائیں۔ لہٰذا اگر ہم یہ کہیں کہ کھڑکیاں کچھ حد تک کیمرے کا کام دیتی ہیں تو بے جا نہ ہو گا۔

 

کمرے کا کام دیتی کھڑکی

 

کھڑکیاں، موسمی شدت کی آواز اور احساس

سہانا موسم ہو، موسیقی ہو، ہاتھ میں پسندیدہ کافی یا چائے کا مگ ہو۔ اور آپ کے کمرے میں کھڑکی موجود نہ ہو تو کیا فائدہ ایسے حسین وقت کا جس سے آپ لطف اندوز نہیں ہو سکتے۔ علاوہ ازیں، بارش میں بھیگے بغیر آپ برستے بادل انجوائے کر سکتے ہیں۔ اور تیز ہوا کے تھپیڑے کھائے بغیر آپ آسمان پر اڑتے پرندوں کی سیدھی قطاروں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ طوفان اور موسمی شدت کے اثرات باہر ہی رکھنے میں کھڑکی آپ کی مددگار ہوتی ہے۔ اور آپ موسمی شدت سے بچ جاتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top